اب بہت ہوگیا، ملک میں سیاسی سیز فائر ہونا چاہیئے، چیئرمین پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور اُن کی بیوی جیل میں ہے، عمران خان کبھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے، اللہ نے پاکستان کو کامیابی عطا کی اور افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے ملک میں سیاسی سیز فائر کا مطالبہ کر دیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اب بہت ہوگیا، معاملات سلجھانے کی ضرورت ہے، اب پاکستان میں بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیئے، یہ ملک اور سسٹم کے لیے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور اُن کی بیوی جیل میں ہے، عمران خان کبھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اللہ نے پاکستان کو کامیابی عطا کی اور افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
’سیاسی سیز فائر‘ کے لیے حکومت نے پی ٹی آئی کو بڑی آفر کردی
حکومت نے ملک میں سیاسی سیز فائر کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بڑی آفر کردی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہم آج بھی پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، سنجیدہ ٹیم تشکیل دے کر آج ہی بات چیت کے لیے آ جائیں۔
یہ بھی پڑھیں اڈیالہ جیل میں عمران خان سے کس نے اور کیوں خفیہ ملاقات کی؟
انہوں نے کہاکہ سیز فائر تب ہوتا ہے کہ جب دونوں اطراف سے فائر ہورہا ہے، ہم تو خاموش ہیں فائرنگ صرف پی ٹی آئی کی طرف سے ہورہی ہے۔
عرفان صدیقی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے سانحہ 9 مئی کیا، اس کے علاوہ آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے کہ پاکستان کو پیسے نہ دیے جائیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے یورپی پارلیمنٹ اور امریکی کانگریس مین کو پاکستان کے خلاف بھڑکایا، جبکہ سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف غلیظ مہم چلائی گئی۔
مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ اگر پی ٹی آئی کو سیز فائر کرنا ہے تو یہ ساری چیزیں بند کرنا ہوں گی، پاکستان تحریک انصاف مذاکرات کے لیے با اختیار اور سنجیدہ ٹیم تشکیل دے۔
انہوں نے کہاکہ ہم مذاکرات سے انکاری نہیں، بات چیت سے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، وزیراعظم نے کھلے عام پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی تھی۔
عرفان صدیقی نے کہاکہ ہم خفیہ ایلچی بھیجنے پر یقین نہیں رکھتے، اس سے قبل پی ٹی آئی خود ہی مذاکرات سے بھاگ گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے سیزفائر کی خواہشمند، بیرسٹر گوہر کیا کہتے ہیں؟
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر بھارت کے ساتھ سیز فائر ہو سکتا ہے تو پھر پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ بھی ہونا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بیرسٹر گوہر حکومت سیاسی سیز فائر عرفان صدیقی عمران خان رہائی مذاکرات مسلم لیگ ن وی نیوز