ایم ڈبلیو ایم کی 8 رکنی پولیٹیکل کونسل کا اعلان کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
علامہ حسن ظفر نقوی (مرکزی جنرل سیکرٹری)، انجینئر حمید حسین (ممبر قومی اسمبلی)، اسد عباس نمبردار (ممبر پنجاب اسمبلی)، مزمل حسین فصیح (تحصیل میئر پاراچنار )، میثم کاظم (اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی)، آغا سید محمد رضا (سابق وزیر قانون بلوچستان)، سید محسن شہریار (بطور سیکرٹری روابط) اور سید عارف رضا زیدی پولیٹیکل کونسل شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے مرکزی پولیٹیکل کونسل کے اراکین کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ 8 رکنی کونسل میں علامہ حسن ظفر نقوی (مرکزی جنرل سیکرٹری)، انجینئر حمید حسین (ممبر قومی اسمبلی)، اسد عباس نمبردار (ممبر پنجاب اسمبلی)، مزمل حسین فصیح (تحصیل میئر پاراچنار )، میثم کاظم (اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی)، آغا سید محمد رضا (سابق وزیر قانون بلوچستان، سید محسن شہریار (بطور سیکرٹری روابط) اور سید عارف رضا زیدی شامل ہیں۔
اس موقع پر اسد عباس نقوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیٹیکل کونسل کے یہ باصلاحیت اراکین اپنی خداداد فکری و عملی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملتِ مظلوم کی مشکلات کا مداوا کرنے اور اس کے زخموں پر مرہم رکھنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ کونسل پاکستان کو ایک اسلامی نظریاتی ریاست کے سانچے میں ڈھالنے، نیز اسے ترقی و استحکام کی راہوں پر گامزن کرنے کے مقدس مشن میں ایک مجاہدانہ و بیدار کردار ادا کرے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پولیٹیکل کونسل
پڑھیں:
سمندر میں 35 فٹ طویل بلو وہیل مردہ حالت میں دیکھی گئی
پاکستان اور ایران کے درمیانی سمندر میں 35 فٹ طویل بلیو وہیل مردہ حالت میں دیکھی گئی ہے۔
ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق ایک مقامی ماہی گیر نے کونتانی کے مقام پر بلیو ویل کی لاش کی اطلاع دی۔
اندازہ ہے کہ یہ وہیل چند روز قبل ہلاک ہوئی ہے، تیز لہروں اور سمندری بہاؤ کے باعث وہیل کی لاش گوادر بے کی طرف آئی۔
اندازہ ہے کہ وہیل مچھلیاں پکڑنے والے جالوں میں پھنس کر ہلاک ہوئی، بلیو وہیل پاکستان کے سمندرمیں پائی جانے والی 3 بڑی بیلین وہیلز میں سے ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے نیلی وہیل کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
آخری بار 8 اپریل 2024 کو بلوچستان کے علاقے گڈانی میں بلیو وہیل دیکھی گئی تھی۔
بلیو وہیل کو اب تک زمین پر پائے جانے والے سب سے بڑے جاندار کے طور پر جانا جاتا ہے۔