Jang News:
2025-05-19@16:10:24 GMT

آئی ایم ایف سے پالیسی مذاکرات آج سے ہوں گے

اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT

آئی ایم ایف سے پالیسی مذاکرات آج سے ہوں گے

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی مذاکرات مکمل ہونے کے بعد پالیسی سطح کے بجٹ مذاکرات آج سے شروع ہو ں گے۔

نئے مالی سال بجٹ میں پاکستان سپر ٹیکس کے خاتمے کی تجویز دے گا۔

مذاکرات میں پاکستان درآمد و برآمدات پر ٹیکسوں میں کمی، رئیل اسٹیٹ کو ریلیف اور تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے کی تجاویز آئی ایم ایف کے سامنے رکھے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

سندھ بلڈنگ، کھوڑو سسٹم میں ناجائز تعمیرات کی زیرو ٹالرنس پالیسی صرف دکھاوا

گلشن اقبال میںرہائشی پلاٹوں پر کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیرات بلا روک ٹوک جاری
بلاک 5پلاٹ نمبر A161اور A184کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل پورشن یونٹ تعمیر

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج کھوڑو سسٹم نے خود ساختہ زیرو ٹالرنس پالیسی تشکیل دے رکھی ہے جس میںخطیر رقوم بٹورنے کے بعد رہائشی پلاٹوں پر کمرشل پورشن یونٹ اور دکانوں کی تعمیر کی چھوٹ دی جا رہی ہے ،جس کے باعث کراچی کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تبدیل ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور بنیادی مسائل سر اٹھانے لگے ہیں۔ شہر بھر میں جاری غیر قانونی تعمیرات ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کا انداز کچھ اس طرح ہے کہ ایڈمن میں ٹرانسفر کرنا معطلی جبکہ اندرون سندھ تبادلہ سزا تصور کی جاتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ افسران احتساب کے خوف سے بالاتر ہو کر ذاتی مفادات حاصل کرنے میں مگن ہیں۔ گلشن اقبال کے بلاک 5میں رہائشی پلاٹوں A161اور A184 پر کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیرات بلڈنگ انسپکٹر عابد شاہ کے حفاظتی پیکیج میں جاری ہیں ۔جاری خلاف ضابطہ تعمیرات پر ڈی جی اسحاق کھوڑو سے موقف لینے کے لئے رابطے کی کوشش کی گئی مگر رابط نہ ہو سکا۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف کیساتھ بجٹ مذاکرات شروع ، ٹیکسوں میں کمی پر بات ہو گی
  • آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا، آئندہ مالی سال سے متعلق پالیسی سطح کے مذاکرات جاری
  • آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا، آئندہ مالی سال سے متعلق پالیسی سطح کے مذاکرات شروع
  • سکھوں کے لیے بڑی خبر: پاکستان نے ویزا پالیسی میں تاریخی تبدیلی کر دی
  • مودی کی خارجہ پالیسی ناکام، پاکستان کے مؤقف سے خائف ہو کر مکیش امبانی کو ٹرمپ کے پاس بھیجا گیا: سینیٹر مشاہد حسین
  • پنجاب اسمبلی میں وزرا ء کی غیر حاضری،سپیکر پنجاب اسمبلی کا بڑا اور اہم فیصلہ،نئی پالیسی نافذ
  • سندھ بلڈنگ، کھوڑو سسٹم میں ناجائز تعمیرات کی زیرو ٹالرنس پالیسی صرف دکھاوا
  • چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا جوڈیشل پالیسی پر عمل کا حکم
  • ’’بلیو اکانومی‘‘ پالیسی کی تیاری