لاہور ہائیکورٹ نے مغوی کے گھر پہنچنے پر بازیابی سے متعلق درخواست نمٹادی
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے مغوی کے گھر پہنچنے کے باعث بازیابی سے متعلق درخواست نمٹادی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود باجوہ نے خاتون غزالہ یونس کی درخواست پر سوموار کو سماعت کی ۔خاتون نے اپنے بیٹے کی بازیابی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
(جاری ہے)
دوران سماعت ڈی آئی جی انویسٹیگیشن ، ایس پی لیگل غلام حسین چوہان پنجاب حکومت کے لا افسر کے ہمراہ پیش ہوئے ۔ درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار خاتون کا بیٹا دو روز قبل گھر پہنچ چکا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار وکیل اور ڈی آئی جی انویسٹیگیشنکا موقف سن کر درخواست نمٹادی۔ اس کیس میں درخواست گزار کا بیٹا ڈسٹرکٹ جیل سے رہا ہونے کے بعد پھر لاپتہ ہوگیاتھا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے درخواست گزار
پڑھیں:
سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی
سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے کی.
انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 4 بی پر ایف بی آر کے وکلا کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر جسٹس امین الدین خان نے کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان سے دریافت کیا کہ وہ 4 بی پر جواب الجواب دینا چاہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سپر ٹیکس کیس: پورے ملک سے پیسہ اکٹھا کرکے ایک مخصوص علاقے میں کیوں خرچ کیا جائے، جسٹس جمال مندوخیل
مخدوم علی خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شاہنواز سمیت دیگر وکلا نے جو دلائل دیے ہیں وہ تحریری فارم میں فراہم کر دیں، وکلا کے دلائل پڑھ کر پھر کل جواب الجواب دے دوں گا۔
اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ وہ 4 بی کے حوالے سے 3 عدالتی فیصلے اس عدالت کے علم میں لانا چاہتے ہیں، آج صبح ہی فائل ملی ہے، ان تمام فیصلوں کے مطابق کسی خاص مقصد کے لیے ایڈیشنل ٹیکس عائد کیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ: سپر ٹیکس کا ایک روپیہ بھی بے گھر افراد کی بحالی پر خرچ نہیں ہوا، وکیل مخدوم علی خان کا دعویٰ
جسٹس امین الدین خان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کی وہ تمام معلومات تحریری صورت میں جمع کرادیں، کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان کو آئندہ جمعرات کو جواب الجواب کا آغاز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایڈیشنل اٹارنی جنرل جسٹس امین الدین خان سپر ٹیکس سپریم کورٹ عامر رحمان مخدوم علی خان