برائلر مرغی کے بعد فارمی انڈوں کی قیمت کو پر لگ گئے۔
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
شہر میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 411روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید7روپے اضافے سے 296روپے فی درجن کی سطح پر پہنچ گئی ۔اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات میں برائلر گوشت کی مختلف قیمت وصول کی جارہی ہے ۔شہر کے مختلف مقامات پر برائلر گوشت 690سے 700روپے کلو فروخت کیا گیا ۔دوسری جانب شہریوں نے فارمی انڈوں کی قیمت میں بلا جواز اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی قیمت
پڑھیں:
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی نسبت ڈالر تگڑا
کراچی:مختلف عوامل کے باعث پیر کے روز زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔
مالی سال کے اختتام پر سود کی مد لازم بیرونی ادائیگیوں کے دباو، آئی ایم ایف کی سال 2025 کے نظرثانی شدہ معاشی نمو کی شرح 3.2فیصد سے گھٹا کر 2.6فیصد رہنے کی بیشگوئی اور 290روپے فی ڈالر کے تناسب سے بجٹ سازی سے 3فیصد کی ممکنہ ڈی ویلیوایشن جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔
انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے ابتدائی دورانیے میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر اگرچہ 06پیسے کی کمی سے 281روپے 60پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے، قرض ادائیگیوں کے دباو سے بعد دوپہر ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 10پیسے کے اضافے سے 281روپے 76پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 05پیسے کے اضافے سے 283روپے 75پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔