پشاور:

خیبر پختونخوا اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی اے سی نے سیکریٹری معدنیات کو تمام کارخانوں کو فوری نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

اجلاس کی صدارت کنوینر ادریس خٹک نے کی، جس میں محکمہ اطلاعات اور محکمہ معدنیات کے آڈٹ پیراز پر بحث ہوئی۔ دونوں محکموں کے اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ معدنیات والے کارخانوں کو دو سالوں سے ٹیکسز کی وصولی کا کوئی نوٹس جاری نہیں ہوا۔ سیکریٹری معدنیات مطاہر ذیب نے بتایا کہ یہ محکمے کی غفلت ہیں، اپنی غلطی تسلیم کرتے ہیں۔

چیئرمین پی اے سی نے سیکریٹری معدنیات کو تمام کارخانوں کو فوری نوٹس جاری کرنے اور محکمے سے دو سالوں میں ٹیکس نوٹسز جاری نہ کرنے کی بھی تحقیقات کروانے کی ہدایت کر دی۔

سیکریٹری معدنیات نے فوری نوٹسز جاری اور معاملے کی تحقیقات کروانے کی یقین دہانی کروا دی۔

مائنز اینڈ منرل سے متعلق معاملات زیر بحث

اجلاس کے دوران ہری پور میں سیمنٹ فیکٹریوں کی جانب سے 16 کروڑ 23 لاکھ روپے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر آڈٹ پیرا پیش کر دیا گیا۔

سیکریٹری مائنز نے بتایا کہ ہری پور میں 5 سیمنٹ فیکٹریوں نے کتنی کھدائی کی؟ یہ نہیں بتا رہی اور یہ معلوم کرنا  بہت مشکل ہوتا ہے کہ کس فیکٹری نے کتنی کھدائی کی ہے، تمام سیمنٹ فیکٹریاں یہ نہیں بتاتیں کہ اس نے کتنی کھدائی کی ہے۔

چیئرمین کمیٹی نے سوال کیا کہ تین سال قبل آپ لوگوں کو حکم دیا تھا، آپ نے نوٹس کیوں نہیں دیا؟ سیکریٹری مائنز مطاہر زیب نے کہا کہ تاخیر پر اپنے ادارے کے خلاف انکوائری کروں گا۔

ڈائریکٹر آڈٹ نے کہا کہ ہماری تجویز ہے کہ سیمنٹ فیکٹریوں پر ٹن کے بجائے بیگ کے حساب سے ٹیکس لگایا جائے۔ کمیٹی چیئرمین کی جانب سے آڈٹ پیرا کو مؤخر کر دیا گیا۔

چترال میں معدنیات کھودنے کا معاملہ

چترال میں معدنیات کھودنے سے متعلق 2 کروڑ 16 لاکھ روپے کا آڈٹ پیرا پیش کیا گیا۔

سیکریٹری مائنز کے مطابق 2023 میں ٹونی پاک نامی کمپنی نے چترال میں ٹیسٹنگ کے لیے کان کنی کی، بعد میں پتہ چلا کہ کمپنی میں ٹیسٹنگ کے نام پر معدنیات کمرشل مقاصد کے لیے استمال کیے جا رہے ہیں۔

ڈائریکٹر آڈٹ نے سوال اٹھایا کہ اس کمپنی نے 413 ٹن مال چین بیچا تھا محکمہ کیوں خاموش رہا؟

ایم پی اے اکرام اللہ غازی نے کہا کہ اسی کمپنی نے مانسہرہ میں گزشتہ دو سال میں 82 ہزار 567 ٹن کان کنی کی ہے، مانسہرہ کے 7ہزار ٹن معدنیات کو چین میں بھی بیچا گیا ہے، کھدائی ہوتی ہے اور محکمہ مکمل طور پر خاموش رہتا ہے۔

چیئرمین کمیٹی ادریس خٹک نے ہدایت کی کہ محکمہ ٹیسٹ کے لیے مقدار کا تعین کرے۔ چیئرمین کمیٹی نے آڈٹ پیرا کو مؤخر کر دیا۔

چترال میں معدنیات

چترال میں معدنیات سے متعلق 2 کروڑ مالیت سے زائد کا آڈٹ پیرا کمیٹی میں پیش کیا گیا۔

سیکریٹری مائنز نے کہا کہ چترال میں 6 کمپنیوں نے غیر قانونی طور پر کان کنی کی ہے، تمام کمپنیوں کو دو کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا لیکن وہ عدالت چلے گئے۔

چیئرمین کمیٹی نے سوال کیا کہ کیا محکمے کے پاس معدنیات کی اسسمنٹ کے لیے کوئی سائنسی آلہ ہے؟

سیکریٹری مائنز نے بتایا کہ ہمارے محکمے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا فنڈ صرف 13 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے، اتنی رقم میں نہ کوئی آلہ خریدا جا سکتا ہے اور نہ ہی سائنسی جائزہ لیا جا سکتا ہے۔

چیئرمین کمیٹی نے یہ آڈٹ پیرا بھی مؤخر کر دیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیکریٹری معدنیات چیئرمین کمیٹی نے سیکریٹری مائنز کارخانوں کو نوٹس جاری فوری نوٹس نے کہا کہ آڈٹ پیرا کے لیے کر دیا

پڑھیں:

خیبرپختونخوا حکومت کا صوبے بھر میں پھل دار درختوں کی شجر کاری کا فیصلہ

)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں پھلدار اور مقامی درختوں کی شجرکاری کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے اس حوالے میں تمام انتظامی سیکریٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا ہے۔

اپنے دفتر سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ کے مشیربرائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے بلبل، مینا، ہدہد اور دیگر نایاب پرندوں کی نسلوں کے خاتمے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پھلدار درختوں کی کمی کے باعث یہ پرندے صوبہ چھوڑ چکے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اس مسئلے کے حل کے لیے تمام سرکاری دفاتر، کالونیوں اور دیگر مقامات پر شجرکاری کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

ہدایت کی گئی ہے کہ مون سون سیزن میں بھرپور شجرکاری مہم شروع کی جائے گی جس میں درمیانے قد کے مقامی پودوں کو ترجیح دی جائے گی۔

بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی شجرکاری کی رپورٹ خود تیار کرکے جمع کرائیں۔ یہ مہم ''اپنی مدد آپ'' کے تحت چلائی جائے گی۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے تمام اداروں سے اس نیک اقدام میں فوری اور اجتماعی عمل درآمد کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی: پاکستان نیوی ترمیمی بل اور ایکسپلوسیوز ایکٹ متفقہ طور پر منظور
  • پاکستان کی تاریخ کی پہلی جنگ تھی جس میں سیاسی قیادت پیش پیش رہی ،عرفان صدیقی
  • وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، ماحول دوست ڈیجیٹل اسٹمریز کو متعارف کروانے کا فیصلہ
  • وفاقی وزیر صحت کی ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت
  • قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5بجے  ہوگا، 10 نکاتی ایجنڈا جاری
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر بارش کے دوران تمام فائر اینڈ ریسکیو یونٹس فعال
  • خیبرپختونخوا حکومت کا صوبے بھر میں پھل دار درختوں کی شجر کاری کا فیصلہ
  • غزہ میں جاری جنگ فوری ختم کی جائے، بغداد میں عرب سمٹ کا اعلامیہ