زہریلی مٹھائی کھانے سے 3 معصوم بچے جاں بحق، والدہ کی حالت تشویشناک
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
خیبر پختونخوا میں نوشہرہ کے علاقے اضاخیل میں زہریلی مٹھائی کھانے سے تین بہن بھائی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی والدہ کی حالت نازک ہے۔امدادی کارکنوں نے زہریلی مٹھائی سے جاں بحق ایک بھائی اور 2 بہنوں کی میتیں قاضی میڈیکل کمپلیکس منتقل کردی گئی ہیں جبکہ ان کی والدہ کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا ہے .جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ریسکیو ترجمان کے مطابق زہریلی مٹھائی سے جاں بحق ہونے والوں میں 8 سالہ مریم، 6 سالہ حریم اور 4 سالہ بچہ یومان شامل ہیں۔پولیس حکام نے افسوسناک واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ علاقے میں سوگ کا سما ہے.
یاد رہے کہ پاکستان میں مٹھائیوں سے زہر آلودگی کے واقعات افسوسناک حد تک سنگین ہیں۔ ان میں سب سے بڑا اور معروف واقعہ 2016 میں پنجاب کے ضلع لیہ کے علاقے کرور لال عیسان میں پیش آیا. جس میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہوئے اور 52 سے زائد افراد بیمار ہوئے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: زہریلی مٹھائی
پڑھیں:
نوازشریف کے تو کھانے گھر سے آتے تھے، سو سو بندہ ملنے جاتا تھا، بانی پی ٹی آئی کی تمام جیل سہولیات ختم کردی گئیں ،علیمہ خان
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی تمام جیل سہولیات ختم کردی گئی ہیں،بانی پی ٹی آئی کو بچوں سے بات نہیں کرنے دیتے، کتابیں نہیں دیتے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق علیمہ خان نے انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات ہیں 10محرم کے بعد پارٹی تحریک کاآغاز کرے،بانی نے کہا ہے 27ویں ترمیم کے بجائے بادشاہت قائم کرلیں،ان کاکہناتھا کہ تحریک سے پہلے پلان تیار کر چکے ہیں،بانی نے کہا ہے عوام اپنی آزادی کیلئے نکلیں،عمران خان نے کہا ہے غلامی سے بہتر ہے جیل میں ہی رہوں۔
خیبرپختونخوا کے دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند
علیمہ خان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی جو جیل کاٹ رہے ہیں وہ ان کے مخالف سوچ بھی نہیں سکتے،بانی نے کہا22گھنٹے میں وہ سیل میں ہوتے ہیں صرف 2گھنٹے باہر نکالتے ہیں،علیمہ خان کاکہناتھا کہ نوازشریف کے تو کھانے گھر سے آتے تھے، سو سو بندہ ملنے جاتا تھا، بانی کی تمام جیل سہولیات ختم کردی گئی ہیں،بانی کو بچوں سے بات نہیں کرنے دیتے، کتابیں نہیں دیتے،نوازشریف اور ان کی بیٹی تو ریسٹ ہاؤس میں تھے ساری سہولیات دستیاب تھیں۔
مزید :