زہریلی مٹھائی کھانے سے 3 بہن بھائی جاں بحق، والدہ کی حالت نازک
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
پبی:
زہریلی مٹھائی کھانے سے تین بہن بھائی جاں بحق ہو گئے جب کہ ان کی والدہ کی حالت نازک ہے۔
خیبر پختونخوا میں نوشہرہ کے علاقے اضاخیل میں زہریلی مٹھائی کھانے سے جاں بحق ہونے والے 3 بہن بھائیوں کی لاشوں اور ان کی والدہ کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق افسوس ناک واقعے میں جاں ہونے والے بچوں 8 سالہ مریم، 6 سالہ حریم اور 4 سالہ یومان کو قاضی میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کی تفصیلات جاننے کے ساتھ ساتھ شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، گھریلو جھگڑے پر داماد کی فائرنگ، سسر سمیت تین افراد جاں بحق
پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقتول عمران کی بیٹی کے سسر شاہجہان اور رشتے دار کو گرفتار کر لیا جبکہ حمید اور اس کا بھائی رحمت فرار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں گھریلو جھگڑے پر داماد نے سسرالیوں پر فائرنگ کر دی جس سے سسر سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مقتول غوث الدین عرف عمران اپنے رشتے داروں کے ہمراہ اپنی بیٹی کے گھر آیا تھا، گھر میں خاندانی جھگڑے کے دوران عمران کے داماد حمید، بھائی رحمت، والد شاہجہان اور رشتے دار نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عمران، گل بخت خان اور امین جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقتول عمران کی بیٹی کے سسر شاہجہان اور رشتے دار کو گرفتار کر لیا جبکہ حمید اور اس کا بھائی رحمت فرار ہیں۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک پستول بھی برآمد کیا گیا ہے، واقعہ کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور جلد دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔