صحافی ارشد شریف کی والدہ انتقال کر گئیں
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: صحافی ارشد شریف کی والدہ رفعت آراء علوی انتقال کر گئیں جب کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صحافی ارشد شریف کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ ایک بہادر اور عظیم ماں تھیں جنہوں نے سچائی کا علم بلند رکھنے والا بیٹا پروان چڑھایا، ارشد شریف جیسے جری اور بااصول صحافی قوم کا فخر ہیں۔
ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں
وزیر اعلی نے کہا کہ مرحومہ کے لیے بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ارشد شریف کی قربانی صحافت کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی، قوم ارشد شریف اور اُن کی عظیم والدہ کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ارشد شریف کی والدہ
پڑھیں:
وزیراعلیٰ بلوچستان کی بلدیاتی الیکشن کے التوا کی درخواست مسترد
—فائل فوٹووزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی بلدیاتی الیکشن کے التوا کی درخواست مسترد کر دی گئی۔
الیکشن کمیشن نے الیکشن التوا کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخاب شیڈول کے مطابق ہو گا۔
الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ بلوچستان حکومت آئین کے مطابق الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کی معاونت کرے، سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔
کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کروانے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تمام اداروں کی ہر ممکنہ معاونت کی جائے، سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، ووٹرز، امیدواروں، عوام اور پولنگ عملے کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ کوئٹہ ڈسٹرکٹ میں بلا تعطل پُرامن پولنگ کو یقینی بنایا جائے۔
ممبر بلوچستان شاہ محمد نے اختلافی نوٹ میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں سخت سردی کے باعث ووٹر ٹرن آؤٹ کم ہوگا، کوئٹہ میں لوگ سخت سردی کے باعث دوسرے اضلاع میں ہجرت کر جاتے ہیں۔
اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتِ حال بلدیاتی انتخابات انعقاد کے لیے سازگار نہیں، کوئٹہ کے الیکشن امن و امان اور موسم کی صورتحال نارمل ہونے تک ملتوی کیے جائیں۔