تحریک انصاف کا وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خبروں پر رد عمل سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تردید کردی۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کی تردید کی۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال کسی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے کسی قسم کی کوئی ہدایات دی ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہے۔ تاہم انہوں نے ساتھ میں یہ بھی واضح کیا کہ عدم اعتماد کا آپشن سیاسی جماعتوں کے پاس آئینی طور پر موجود ہے مگر ابھی اس کے استعمال کا سوچا نہیں ہے۔
دوسری جانب ا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے سنا ہے کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جا رہی ہے، جو دوست یہ شوق پورا کرنا چاہتے ہیں کر لیں‘۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے بہت سے اراکین تحریک لانے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے، میں تو بطور اسپیکر سب کا خیال رکھتا ہوں۔ تحریک آبھی گئی تو انکے اپنے لوگ ساتھ نہیں دیں گے۔
ایاز صادق نے کہا کہ ’میں مطمئن ہوں اور بطور سپیکر میرا کردار سب کے سامنے ہے، موجودہ حالات میں قومی یکجہتی کی فضا قائم ہوئی ہے، وطن کے دفاع کےلئے جانیں قربان کرنے والے ہمارے حقیقی ہیروز ہیں اور ہم ان ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں۔‘
مزیدپڑھیں:ایئرپورٹ قوانین میں تبدیلی؛ خاص طور پر دبئی جانے والے یہ خبر ضرور پڑھیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: تحریک عدم اعتماد تحریک انصاف کہا کہ
پڑھیں:
جو دوست تحریک عدم اعتماد کا شوق پورا کرنا چاہتے ہیں کرلیں، ایاز صادق
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کا کہنا ہے کہ سنا ہے کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جا رہی ہے، جو دوست یہ شوق پورا کرنا چاہتے ہیں کرلیں۔پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بہت سے اراکین تحریک لانے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے۔
سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ میں تو بطور اسپیکر سب کا خیال رکھتا ہوں، تحریک آبھی گئی تو ان کے اپنے لوگ ساتھ نہیں دیں گے، مطمئن ہوں اور بطور سپیکر میرا کردار سب کے سامنے ہے۔ایاز صادق کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی کی فضا قائم ہوئی ہے، وطن کے دفاع کیلئے جانیں قربان کرنے والے ہمارے حقیقی ہیروز ہیں، ہم ان ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن کو بتا دیا پاکستان کے دفاع اور سالمیت کے تحفظ پر پوری قوم یکجا ہے۔
بھارتی سپریم کورٹ نے اپنی فوج کی کرنل صوفیہ کو دہشت گردوں کی بہن کہنے والے وزیر کی معافی مستردکردی
مزید :