شاہین میزائل سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ بےبنیاد اور من گھڑت ہے، دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
دفتر خارجہ نے پاکستان کے شاہین میزائل کے استعمال سے متعلق بھارتی میڈیا کے دعوے مسترد کر دیے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے اسلام آباد سے اس حوالے سے کہا کہ شاہین میزائل سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ بےبنیاد اور من گھڑت ہے۔ بھارتی فوج کا ویڈیو دعویٰ غلط ثابت ہونے پر ہٹا دیا گیا، ویڈیو ہٹانے کے باوجود بھارتی میڈیا نے جھوٹا بیانیہ پھیلایا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی فوج نے ویڈیو سے متعلق وضاحت یا تردید جاری نہیں کی۔
انھوں نے کہا ماہرین کے مطابق یہ مہم بھارت کی آپریشن سندور میں ناکامی چھپانے کی کوشش ہے۔
ترجمان نے کہا بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈا جنگ بندی پر غلط بیانی اور ایٹمی بلیک میلنگ کے بیانیے سے جڑا ہے، 12 مئی کی آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں استعمال ہتھیاروں کی تفصیل موجود ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا پاکستان نے فتح ایف ون، ایف ٹو میزائل، جدید ڈرونز اور طویل فاصلے کی توپوں کا استعمال کیا۔
ترجمان نے کہا کہ بےبنیاد اور اشتعال انگیز خبریں خطے کے امن کو نقصان پہنچاتی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ترجمان نے کہا بھارتی میڈیا دفتر خارجہ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف باکو میں منعقدہ اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے، دفتر خارجہ
وزیراعظم شہباز شریف 3 سے 4 جولائی آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہونے والے 17 ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم ای سی او سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ اس اجلاس کا تھیم ہے ‘مستحکم اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف مزاحم ای سی او کا نیا وژن’ ہے۔
یہ بھی پڑھیے: چین۔جنوبی ایشیا تعاون فورم، پاکستان اور چین کا ہمہ موسمی تذویراتی شراکت داری کے عزم کا اعادہ
اجلاس کے دوران وزیراعظم عالمی اور علاقائی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرنے کے ساتھ ای سی او کے نئے وژن 2025 کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کریں گے۔
وزیراعظم اس سربراہی اجلاس میں علاقائی تجارت، ٹرانسپورٹ نظام کے ذریعے باہم رابطوں، توانائی کے شعبے اور پائیدار ترقی کے لیے علاقائی تعاون مزید بڑھانے کے بارے میں بات کریں گے۔ اجلاس کی سائیڈلائنز پر وزیراعظم دو طرفہ مفادات کے حوالے سے ای سی او رُکن ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقتصادی تعاون تنظیم وزیر اعظم شہباز شریف