زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی نسبت ڈالر تگڑا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
کراچی:
مختلف عوامل کے باعث پیر کے روز زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔
مالی سال کے اختتام پر سود کی مد لازم بیرونی ادائیگیوں کے دباو، آئی ایم ایف کی سال 2025 کے نظرثانی شدہ معاشی نمو کی شرح 3.2فیصد سے گھٹا کر 2.6فیصد رہنے کی بیشگوئی اور 290روپے فی ڈالر کے تناسب سے بجٹ سازی سے 3فیصد کی ممکنہ ڈی ویلیوایشن جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔
انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے ابتدائی دورانیے میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر اگرچہ 06پیسے کی کمی سے 281روپے 60پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے، قرض ادائیگیوں کے دباو سے بعد دوپہر ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 10پیسے کے اضافے سے 281روپے 76پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 05پیسے کے اضافے سے 283روپے 75پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈالر کی قدر
پڑھیں:
سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
کراچی:عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا آج ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 25 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 3 ہزار 310 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
عالمی قیمتوں کے زیر اثر پاکستان میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی کمی ہونے کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 53 ہزار روپے فی تولہ ہو گئی۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 143 روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 640 روپے کی سطح پر آ گئی۔