پاک بھارت ہاٹ لائن کھلی ہوئی ہے ، امید ہے سیز فائر برقرار رہے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر برقرار رہنے کی امید ظاہر کی ہے۔
امریکی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں ترجمان افواج پاکستان نے کہا کہ توقع ہے پاک بھارت سیز فائر برقرار رہے گا ،پاک بھارت ہاٹ لائن کھلی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چار دن تک میزائل اور فضائی حملوں کے بعد پاکستان اور بھارت کے سینئر افسران ہاٹ لائن پر بات کرتے رہتے ہیں، اس لیے امید ہے سرحد پر امن برقرار رہے گا ، بھارتی حملوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر پاکستان بہت شفاف رہا ہے امید ہے بھارت نے بھی ایسا ہی کیا ہوگا۔
ٹرمپ نے پیوٹن کو فون گھما دیا، بڑی خبر آگئی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ایشیا کپ: پی سی بی اور آئی سی سی میں ڈیڈ لاک برقرار، آج پاکستان اور یواے ای کا میچ نہ ہونے کا امکان
دبئی:ایشیا کپ میں ریفری کو ہٹانے کے معاملے پر پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، ٹیم ذرائع نے کہا ہے کہ آج پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ نہ ہونے کا امکان ہے
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک بھارت کرکٹ میچ میں ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے متنازع کردار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھا اور واضح کیا کہ اگر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ کے بقیہ میچز کا بائیکاٹ کرے گا۔
پاکستان کے مطالبے پر آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان اس معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ذرائع کے مطابق ٹیم کو ہوٹل میں ہی رہنے کا کہا گیا ہے ٹیم اسٹیڈیم نہیں جارہی، آج پاکستان اور یو اے ای کے درمیان کرکٹ میچ نہیں ہوگا۔
دوسری جانب پاکستان اور یو اے ای کے میچ کا ٹکٹ خریدنے والے شائقین پریشان ہیں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ میچ کنفرم ہونے پر ہی اسٹیڈیم کا رخ کریں۔