City 42:
2025-09-18@21:31:03 GMT
بلوچستان میں 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں بھارتی پراکسی بی ایل ایف کے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی پراکسی بی ایل ایف کے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں، سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے بھارتی پراکسی بی ایل ایف کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔
اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی
وزیرداخلہ نے کہا کہ پوری قوم بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کو خراج عقیدت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نےکہا کہ کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔(جاری ہے)
شہداء نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کیپٹن وقار احمد اور دیگر شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔