پی ٹی آئی سے جو بھی بات ہوگی پارلیمنٹ میں ہی ہوگی، طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
اسلام آباد: وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے جو بھی بات ہوگی پارلیمنٹ میں ہی ہوگی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ جب پی ٹی آئی والے مذاکرات چھوڑ کر گئے تھے تو کہا تھا انہیں واپس آنا پڑے گا اور اب ان کو پھر مذاکرات پر واپس آنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے جو بھی بات ہوگی پارلیمنٹ میں ہی ہوگی اور بات چیت میں این آر او نہیں ملے گا بلکہ بات چیت صرف دہشتگردی پر ہوگی ، امن وامان اور معیشت پر ہوگی۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کا سوچنے سے پہلے اپنی پارٹی کے اندر تو بندے پورے کرلیں۔
انہوں کہا کہ تحریک انصاف پہلے اپنی پارٹی میں دھڑے بندیاں تو ختم کرے، پہلے لاہوری گروپ ، گنڈا پور گروپ ، علیمہ خان اور بشریٰ بی بی گروپ کے ووٹ تو پورے کر لیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: طلال چوہدری
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔