پی ٹی آئی سے جو بھی بات ہوگی پارلیمنٹ میں ہی ہوگی، طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) سے جو بھی بات ہوگی پارلیمنٹ میں ہی ہوگی۔سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ جب پی ٹی آئی والے مذاکرات چھوڑ کر گئے تھے تو کہا تھا انہیں واپس آنا پڑے گا اور اب ان کو پھر مذاکرات پر واپس آنا پڑا۔
وزیرمملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے جو بھی بات ہوگی پارلیمنٹ میں ہی ہوگی اور بات چیت میں این آر او نہیں ملے گا بلکہ بات چیت صرف دہشتگردی پر ہوگی ، امن وامان اور معیشت پر ہوگی۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کا سوچنے سے پہلے اپنی پارٹی کے اندر تو بندے پورے کرلیں۔انہوں کہا کہ تحریک انصاف پہلے اپنی پارٹی میں دھڑے بندیاں تو ختم کرے، پہلے لاہوری گروپ ، گنڈا پور گروپ ، علیمہ خان اور بشریٰ بی بی گروپ کے ووٹ تو پورے کر لیں۔
مریم نواز نے خطے کی سب سے بڑی کلائمیٹ آبزرویٹری بنانے کی منظوری دے دی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: طلال چوہدری کا کہنا
پڑھیں:
پی آئی اے خرید نے میں دل چسپی رکھنے والے کاروباری گروپ 3 جون تک نجکاری کمیشن کو درخواست ارسال کرسکتے ہیں،نجکاری کمیشن
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کا عمل جاری ہے، اس سلسلے میں کاروباری گروپوں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی فروخت کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، نجکاری کمیشن نے درخواستیں طلب کرنے کے لیے تاریخ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔(جاری ہے)
نجکاری کمیشن نے کہا ہے کہ پی آئی اے خریدنے میں دل چسپی رکھنے والے کاروباری گروپ 3 جون تک نجکاری کمیشن کو درخواست ارسال کر سکتے ہیں۔
قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لیے درخواست کے ساتھ 5 ہزار امریکی ڈالر یا 14 لاکھ روپے ناقابل واپسی ارسال کرنے ہوں گے، کمیشن نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت پی آئی اے کے 51 فی صد سے 100 فی صد تک شیئرز فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔