جامعہ کراچی: 25 طلبہ کو پی ایچ ڈی اور 45 کو ایم فل کی اسناد تفویض
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیر صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ (اے ایس آربی) کے حالیہ اجلاس میں 25 طلبا و طالبات کو پی ایچ ڈی، 45 طلبا و طالبات کو ایم فل جبکہ ایک طالبعلم کو ڈی ایس سی اورایک طالبعلم کو کورس ورک (30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ایم ایس کی سند تفویض کی گئی۔
رجسٹرار جامعہ کراچی کے مطابق اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ کو کیمیاء میں ڈی ایس سی کی ڈگری تفویض کرنے کی منظوری دی گئی، جبکہ پی ایچ ڈی کی اسناد حاصل کرنے والوں میں فیروز خان (حیاتی کیمیاء)، جاوید اکرم (باٹنی آئی ایس ایچ یو)، وجیہہ اسلم (بزنس ایڈمنسٹریشن)، عرفان علی (کیمیاء)، دائم آصف راجا، لبنیٰ عطا، نمرہ نوید شیخ، انیلا فیاض، شوکت ولی (کیمیاء ایچ ای جے)، فواد حسین پاؤل (معاشیات)،ثوبیہ عرفان بٹ، لالہ رخ خورشید (بین الاقوامی تعلقات)، ثمرین زہرہ (علوم اسلامی)، نعیم محمود (قانون)، ایم عاطف ادریس (ریاضی)، محمد ارسلان، سارہ نقوی (فارماکوگنوسی) شامل ہیں۔
شاہد علی، عبداللہ (فارماکولوجی)، قرۃ العین (فعلیات)، عاصم محبوب (پبلک ایڈمنسٹریشن)، عامر وحید خواجہ (سماجی بہبود)، انتھونی گیبریل)، شمسہ صباحت (اُردو) اور اویس انور (اصول الدین) شامل ہیں۔
ایم فل کی اسناد حاصل کرنے والوں میں مریم زہرہ (اطلاقی معاشیات)، عطوفہ شبیر، ثناء فاروق (حیاتی کیمیاء)، ثناء ریاض (بائیوٹیکنالوجی)، مصدق منظور (نباتات)، سید علی نجف زیدی (بزنس ایڈمنسٹریشن)، یمنیٰ خان، محمد عمار ایوبی (کیمیاء ایچ ای جے)، درِ شہوار حسن، فرحین شاہین (کلینکل سائیکولوجی)، کرن عظیم، فائزہ قمر (کامرس)، فیصل الیاس(جرمیات)، یسریٰ رحمان (ارضیات)، نشماں کھتری(انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی)، سلیم اللہ، محمد قسیم سعید، شیرین ہاشم (بین الاقوامی تعلقات)، محمد بلال طاہر (علوم اسلامی) شامل ہیں۔
حریم عبداللہ (کبجی)، عمامہ عبدالرزاق (خرد حیاتیات)، عائشہ صدیقہ، نمرہ مظفر سلطان (مالیکیولرمیڈیسن پی ایم ڈی سی)، ہادیہ توصیف (مالیکیولر میڈیسن آئی سی سی بی ایس)، اسماء الطاف، اسماء اِرک (فارماسیوٹیکس)، وردا فاطمہ (فارماکولوجی)، احمد مجتبیٰ (فارمیسی پریکٹس)، شہزاد احمد خان، اسماء خان (نفسیات)، منیبہ گل (فعلیات)، محمد اقبال، نوید خان، محمد ثاقب الدین، نوید اقبال (پبلک ایڈمنسٹریشن)، حافظ عثمان صفدر (قرآن و سنہ)، عبدالرحیم (اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی)، عبدالمہیمن، روبی داؤد، محمد زوہیب، محمد سعد شبیر، محمد اکمل، محمد عذیر صدیقی (اصول الدین) اور صبا جاوید، صفیہ صدیقی (حیوانیات) کو بھی ایم فل کی اسناد دی گئیں۔
کورس ورک (30کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ایم ایس کی اسناد حاصل کرنے والوں میں اُجالا خالد (یورپین اسٹڈیز) شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی اسناد شامل ہیں ایم فل
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی:صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔