شہیدی جوڑ میلہ 30 مئی اور 16 جون کو منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
لاہور:
پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی نے سکھوں کے پانچویں گرو ارجن دیو جی کا شہیدی جوڑ میلہ 16 جون کے علاوہ 30 مئی کو بھی منانے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان میں گرو ارجن دیو جی کا شہیدی دن نانک شاہی کلینڈر کے مطابق ہر سال 16 جون کو گورودوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں منایا جاتا ہے جبکہ شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی امرتسر سال یہ دن 30 مئی کو مناتی ہے۔
مزید پڑھیں: سکھوں کو کرتارپور آنے سے روکنا مودی کے فرقہ وارانہ ایجنڈے کو بےنقاب کرتا ہے، محسن نقوی
شہیدی جوڑ میلہ منانے کے دن پر تنازع کی وجہ سے بھارت سے سکھ یاتریوں کی کم تعداد پاکستان آتی ہے تاہم پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی نے دو تاریخوں کا تنازع ختم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس سال سے گروارجن کا شہیدی جوڑ میلہ 16جون کے ساتھ ساتھ 30 مئی کو بھی منایا جائے گا۔
پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر نے بتایا کہ 30 مئی سے 16 جون تک گروارجن دیو کے شہیدی دن اور جوڑ میلہ کی تقریبات کے لیے وقف رہے گا ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان کا پانی بند کرنے کی بھارتی دھمکی، چین کا بڑا اعلان
بیجنگ : بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی کے بعد چین نے مہمند ڈیم پر کام تیز کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کا پانی بند کرنے کی بھارتی دھمکی پر چین نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے مہمند ڈیم پر کام تیز کرنے کا اعلان کردیا۔چینی اخبار نے بتایا کہ چین پاکستان کا پانی بند کرنے کی بھارتی دھمکیوں پر پاکستان کے فلیگ شپ ڈیم پر کام تیز کررہا ہے. اس سلسلے ڈیم پر کنکریٹ بھرنا شروع کردیا گیا ہے،جو اس منصوبے کی تکمیل کیلئے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔چین خیبرپختونخواہ میں مہمند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کررہا ہے ، اس منصوبہ کو اگلے سال مکمل ہونا ہے۔
خیال رہے صوبہ خیبر پختونخوا میں مہمند ڈیم کو بجلی کی پیداوار، سیلاب پر قابو پانے، آبپاشی اور پانی کی فراہمی کے لیے ایک کثیر المقاصد سہولت کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔یہ ایک اندازے کے مطابق 800 میگاواٹ پن بجلی پیدا کرے گا اور صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت اور سب سے بڑے شہر پشاور کو یومیہ 300 ملین گیلن پینے کا پانی فراہم کرے گا۔چین اور پاکستان صنعتی ترقی، زراعت اور لوگوں کی زندگیوں میں بہتری کے لیے پرعزم منصوبوں پر بھی کوششیں تیز کر رہے ہیں۔دیامر بھاشا ڈیم اور پاور پراجیکٹ، جسے پاکستانی عوام نے "تین گھاٹیوں پراجیکٹ” کا نام دیا ہے.دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون کی کئی کوششوں میں سے ایک ہے۔