Jang News:
2025-05-20@12:15:15 GMT

میدانی علاقے آج سے گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے

اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT

میدانی علاقے آج سے گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے

فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقے 4 روز شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے۔

آج سے 24 مئی کے دوران سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

اس دوران وسطی/ بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ 

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

گرمی دن میں تارے دکھانے لگی، دادومیں درجہ حرارت 49 تک پہنچ گیا

لاہور (نیوز ڈیسک) گرمی دن میں تارے دکھانے لگی، ملک کے بیشتر حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔دادو سب سے زیادہ گرم علاقہ بن گیا جہاں کا درجہ حرارت 49 تک جا پہنچا، سرگودھا، بھکر، رحیم یار خان، بہاولنگر، سبی، جیکب آباد میں پارا 47 ریکارڈ کیا گیا، موہنجو دڑو اور لاڑکانہ میں ٹمپریچر 46 ہو گیا۔

لاہور میں پارا 43 سینٹی گریڈ کو چھو گیا، ہیٹ ویو 20 مئی تک جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی گئی، دن بھر شدید گرمی کے بعد شام کو بادلوں کی انٹری ہوئی، پشاور شہر اور گردونواح میں ابر رحمت برس پڑا، گرمی کی چھٹی ہوگئی۔

تیز آندھی سے مختلف علاقوں میں درخت اور دیواریں گر گئیں، طوفان سے سائن بورڈز بھی اکھڑ گئے، حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، جڑواں شہروں میں بھی گرد آلود ہوائیں چلیں، راولپنڈی کے متعدد علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔

آج شام سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونگی، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے میدانی علاقے 4 روز شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے، محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا
  • بارش کے باوجود ہیٹ ویو برقرار، 24 مئی تک جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے
  • گرمی دن میں تارے دکھانے لگی، دادومیں درجہ حرارت 49 تک پہنچ گیا
  • سورج آگ برسانے لگا، پورا ملک گرمی کی لپیٹ میں آگیا، ہیٹ ویو الرٹ جاری
  • ملک کے مختلف شہروں میں جھلسا دینے والی گرمی; کن شہروں میں سورج کا پارہ ہائی رہے گا؟
  • ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی برقرار، لاہور میں آج 42 ڈگری کی توقع
  • ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کے زد میں، ہیٹ ویو کب تک برقرار رہے گا؟
  • لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید گرمی، ہیٹ ویو الرٹ جاری
  • کراچی میں شدید گرمی، شدت 44 ڈگری تک محسوس کی جانے لگی