اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جموں و کشمیر میں رائے شماری کا اپنا وعدہ پورا کرے، مقررین ریلی
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام آزادی، انصاف اور امن چاہتے ہیں جس کیلئے انہوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں ضلع جہلم ویلی کے مرکزی قصبے ہٹیاں بالا میں کشمیری مہاجرین نے ایک ریلی نکالی جس میں تنازعہ کشمیر کے حل کے لئے علاقے میں استصواب رائے کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ریلی میں بڑی تعداد میں مہاجرین نے شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن میں اقوامِ متحدہ، یورپی یونین اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے فوری حل کیلئے اقدامات کریں۔ شرکاء نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی جبر و استبداد کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ شرکاء ”جس کشمیر کو خون سے سینچا وہ کشمیر ہمارا ہے”، ”بھارت سے لیں گے آزادی”، ”ہے حق ہمارا آزادی” جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ پاکستانی عوام اور مسلح افواج کے شکرگزار ہیں جنہوں نے کشمیر کو دنیا کا فلیش پوائنٹ بنا دیا۔ انہوں نے کہا وقت آ گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کے لیے فوری اقدامات کرے تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام ممکن ہو سکے۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کا مطالبہ کیا۔مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام آزادی، انصاف اور امن چاہتے ہیں جس کیلئے انہوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ جموں و کشمیر میں رائے شماری کا اپنا وعدہ پورا کرے۔ ریلی میں دیگر لوگوں کے علاوہ مہاجر رہنمائوں عزیر احمد غزالی، عثمان علی ہاشم، پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت جاوید میر، سید فیصل گیلانی، قاری عبدالماجد کشمیری، محمد صدیق قریشی، گلزار احمد تانترے اور دیگر نے شرکت کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سلامتی کونسل مطالبہ کیا کشمیر کو انہوں نے نے کہا
پڑھیں:
سرینڈر کا امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان
خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے ڈپٹی انسپکٹر بریگیڈیئر جنرل جعفر اسدی کا کہنا ہے کہ امریکا مکمل سرینڈر کا مطالبہ کر رہا ہے، لیکن ایرانی قوم کبھی نہیں جھکے گی، امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے سرینڈر کا امریکی مطالبہ ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان کر دیا۔ پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کہتے ہیں کہ ایرانی فوج کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پہلے سے زیادہ تیار ہے، دشمن کو جارحیت پر مختلف نوعیت کی فوجی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، میدان جنگ اور ہتھیاروں کی اقسام بھی مختلف ہوں گی، جنگ بندی کے دوران ہماری عسکری صلاحیتوں میں اضافہ ہوا۔
خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے ڈپٹی انسپکٹر بریگیڈیئر جنرل جعفر اسدی کا کہنا ہے کہ امریکا مکمل سرینڈر کا مطالبہ کر رہا ہے، لیکن ایرانی قوم کبھی نہیں جھکے گی، امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ابھی مکمل صلاحیتیں ظاہر نہیں کیں، جنگ میں نیٹو بھی شامل ہوتی ہے تو بھی ہمیں پریشانی نہیں۔