توقع ہے سیز فائرقراررہے گا‘ ہاٹ لائن کھلی ہے ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر برقرار رہنے کی امید ظاہر کی ہے۔ امریکی اخبار کو انٹرویو میں ترجمان افواج پاکستان نے کہا کہ توقع ہے پاکستان بھارت سیز فائر برقرار رکھے گا، پاکستان بھارت ہاٹ لائن کھلی ہوئی ہے۔ چار دن تک میزائل اور فضائی حملوں کے بعد پاکستان اور بھارت کے سینئر افسر ہاٹ لائن پر بات کرتے رہتے ہیں، اس لیے امید ہے سرحد پر امن برقرار رہے گا۔ بھارتی حملوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر پاکستان بہت شفاف رہا ہے امید ہے بھارت نے بھی ایسا ہی کیا ہو گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پی ایس ایکس میں تیزی برقرار، ایک لاکھ 31 ہزار کی نئی تاریخی حد بھی عبور
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، پہلی بار 100 انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی حد عبور کرگیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 899 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار 243 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 31 ہزار 325 بنائی ہے تاہم بازار حصص کا 100 انڈیکس ایک لاکھ 29 ہزار 776 کی نچلی سطح پر بھی گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 30 ہزار 344 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
Post Views: 5