سابق سربراہ ،شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد بھارت کی طرف سے فوراً پاکستانی حکومت کے ملوث ہونے کا الزام لگا دیا گیا۔ جس کے جواب میں پاکستانی حکومت کی تردید اور اس واقعے کی کسی غیر جانب دار فورم پر تحقیقات کرانے کی پیشکش کو بھارت نے مسترد کردیا ۔

تصدیق کی زحمت کئے بغیر، سرکاری سطح پر بھارتی میڈیا کے ذریعہ جنگی جنون کی کیفیت پیدا کردی گئی۔ پاکستان کی جانب سے تناؤ کو کم کرنے اور متوقع جنگ کو روکنے کے لیے سفارتی سطح پر کوششیں جاری رہیں، لیکن بھارت کی طرف سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بہاول پور ، مریدکے ، کوٹلی اور مظفر آباد کی مساجد میں میزائلوں سے حملہ کردیا گیا۔ جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت معصوم جانوں کا نقصان ہوا۔ پاکستان نے جواب میں بھارتی ملٹری تنصیبات اور چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ اس کے بعد بھارت نے ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی مختلف ائیر بیسز کو نشانہ بنایا اس کے جواب میں پاکستان کی جانب سے آپریشن ’بنیان المرصوص شروع کیا گیا جس میں بھارت کے مختلف شہروں میں بھرپور حملہ کرکے ائیر بیسز اور دیگر ملٹری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔

بھارت نے دو ایٹمی ممالک کے درمیان یہ جنگ شروع کرکے جنوبی ایشیا اور عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا۔ اس موقع پر اس کا احساس عالمی سطح پر بھی کیا گیا اور امریکا اور سعودی عرب سمیت مختلف ممالک مصالحت کار کے طور پر سامنے آئے۔ ان سفارتی کوششوں اور دوسری طرف پاکستان کے آپریشن بنیان المرصوص کے نتیجے میں بھارت کو پہنچنے والے شدید نقصان نے بھی بھارت کو سیز فائر اور مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور کردیا۔ امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 10 مئی کی شام کو کیے جانے والے ٹوئیٹ میں پاک بھارت کے مابین سیز فائر کا اعلان کرکے اس کا کریڈٹ حاصل کیا۔ اس کا باقاعدہ اعلان بھارتی سیکرٹری خارجہ کی طرف سے بھی کردیا گیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر یقیناً ایک خوش آئند اور امید افزا اقدام ہے۔ پوری قوم اس وقت پاکستان آرمی کی شاندار کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے خوشی و اطمینان کا اظہار کر رہی ہے۔ لیکن دوسری طرف بھارت میں میڈیا ’آپریشن سندور‘ کے ابھی جاری رہنے کا ڈھنڈورا پیٹ رہا ہے، جبکہ عوام ، اپوزیشن اور صحافیوں کی جانب سے بھارتی حکومت پر جنگی نقصانات اور سیز فائر کے حوالے سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

اب اس سیز فائر کو برقرار رکھنا دونوں ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے، کیونکہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر کے حوالے سے انڈیا کا ماضی کا ریکارڈ زیادہ حوصلہ افزا نہیں رہا اور موجودہ سیز فائر کے بعد سیز فائر کی خلاف ورزی کی خبریں آرہی ہیں۔ اسی لئے پاکستان اس دوران دشمن کی جانب سے کسی ممکنہ نئی مہم جوئی کا بروقت اور مؤثر جواب دینے کے لیے اس کی فوجی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

دوسری جانب مذاکزات کی ٹیبل پر پاکستان کی حکومت کے لیے یہ جنگ سے بڑا امتحان ہے۔ اسے چاہیے کہ سیز فائر کے بعد بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانے اور مفید نتائج حاصل کرنے کے لیے سفارتی میدان میں بھرپور مہارت اور تدبر کا مظاہرہ کرے کیوں کہ بھارت اگرچہ بظاہر سیز فائر پر آمادہ ہو چکا ہے، لیکن مذاکرات کی میز پر آنا اس کے لیے اتنا آسان فیصلہ نہیں ہوگا۔ اگر وہ مذاکرات کے لیے تیار بھی ہوگیا تو شرائط رکھ کر آئے گا اور ان شرائط میں ایک شرط یہ بھی ہوگی کہ کشمیر پر کوئی بات نہیں کی جائے گی اور بقول اس کے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی دہشت گردی کو سر فہرست رکھا جائے، تیسری ممکنہ شرط یہ ہوگی کہ یہ مذاکرات شملہ معاہدہ کے تحت ہوں گے اور اس میں کسی تیسرے فریق کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

جب کہ پاکستان کو چاہیے کہ امریکی صدر کو اس سیز فائر کا کریڈٹ دیتے ہوئے وہ امریکہ کو اس معاملے میں مؤثر اور فعال کردار ادا کرنے پر آمادہ کرے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹ کے مطابق مسلہ کشمیر ، سندھ طاس معاہدہ اور بھارت کی جانب سے بلوچستان و خیبر پختون خواہ میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ہونے کو مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل کروا کر ان کا حل نکالنے کی کوشش کرے۔ یہ پاکستان کے لیے سفارتی محاذ پر ایک کڑا امتحان ہوگا۔

پہلگام واقع کے تناظر میں لڑی جانے والی پاک بھارت جنگ جنوبی ایشیا اور دنیا کے منظر نامہ میں ممکنہ طور پر کچھ اہم تبدیلیاں لاسکتی ہے۔ تاہم اس کیلئے یہ دیکھنا ہوگا کہ آنے والے دنوں میں ڈپلومیسی کے میدان میں امریکا ، برطانیہ ، یورپی یونین ، یو این او اور دیگر اہم ممالک کیا کردار ادا کرتے ہیں۔اور بھارت مذاکرات کے حوالے سے دنیا کے ممکنہ دباؤ کا کسں طرح سامنا کرتا ہے۔اس وقت یہ بات خوش آئند ہے کہ امریکی صدر بوجوہ پاک بھارت تنازع میں دل چسپی لے رہے ہیں۔ ممکنہ تبدیلیوں کے خد وخال کچھ اس طرح کے ہو سکتے ہیں۔

٭یہ امر اہمیت کا حامل ہے کہ پاک بھارت جنگ کے بعد ہونے والی بین الاقوامی پیش رفت سے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے بھارت کو مذاکرات کی ٹیبل پر لانا یقیناً ڈپلومیسی کے میدان میں پاکستان کا بڑا امتحان ہوگا۔

تاہم یہ بات خوش آئند ہے کہ 12 مئی کو پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کی میٹنگ میں فائر بندی کو برقرار رکھنے، دونوں ملکوں کی افواج کا ایک دوسرے پر فائر نہ کرنے اور سرحدوں پر افواج کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لیکن دوسری طرف بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی تقریر میں ایک بار پھر اپنے سابقہ موقف کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ "اگر بات ہوگی تو پاکستانی مقبوضہ کشمیر اور بقول ان کے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردی پر .

. یہ نہیں ہوسکتا کہ ٹریڈ بھی جاری رہے اور ٹیررزازم بھی۔۔۔ پانی بھی بہتا رہے اور خون بھی۔" یقیناً وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے اپنے عوام، اپوزیشن اور ہندو توا کے دباؤ کو کم کرنے کیلئے اس طرح کا بیان مذاکرات کے حوالے سے مثبت پیش رفت نہیں ہے۔

لیکن توقع کی جا سکتی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی کا فیصلہ کرانے کی طرح دباؤ کے ذریعے دونوں ممالک کو مذاکرات کی ٹیبل پر بٹھا کر تنازعات کو حل کرنے کی کوشش کریں گے اور ایک اور کامیابی کا سہرا اپنے سر باندھنا چاہیں گے۔یہ امر واضح ہے کہ اگر امریکہ اور دیگر مصالحت کاروں کا بھرپور اور مسلسل دباؤ نہ ہوا تو انڈیا کوئی بہانہ یا ایڈونچر کرکے مذاکرات سے انکار کرسکتا ہے، یا اس سلسلے میں پاکستان کیلئے ناقابل قبول پیشگی شرائط عائد کرسکتا ہے۔

٭یہ جنگ انڈیا کو جنوبی ایشیا اور بین الاقوامی منظر نامے میں کسی حد تک پیچھے لے گئی ہے۔ ان کی جنوبی ایشیا پر بالا دستی اور اکھنڈ بھارت کے خواب کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ ٭مسئلہ کشمیر ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پر ابھر کر سامنے آگیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ "مسئلہ کشمیر کو حل ہونا چاہیے اور یہ کہ میں دیکھتا ہوں کے اس مسئلے کے حل کیلئے میں کیا کرسکتا ہوں"۔ ٹرمپ کے اس ٹویٹ کے بعد اب یہ پاکستانی حکومت پر منحصر ہے کہ وہ کس طرح سے ڈپلومیسی کے میدان میں اس موقع سے فائدہ اٹھاتی ہے۔ ٭بھارت اور پاکستان کے لئے ایک دوسرے کے علاقوں پر قابض ہونا تقریباً ناممکن ہوگیا ہے اور اس حوالے سے ماضی کے مقابلے میں اب پاکستان کسی حد تک بہتر پوزیشن میں آگیا ہے۔ ٭پاکستان انڈیا میں روایتی جنگ کے عدم توازن کا تصور ختم ہوکر کسی حد تک پاکستان کے حق میں آگیا ہے۔

٭اس جنگ نے دنیا میں چینی ٹیکنالوجی کی برتری ثابت کردی ہے۔اور اب امریکہ کے اکسانے پر بھارت، تائیوان سمیت کوئی ملک چین کے خلاف جنگ کرنے کا نہیں سوچے گا۔ ٭دنیا یونی پولر سے بائی پولر ہونے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے اور اس وجہ سے اب دنیا امریکہ کے ساتھ ساتھ چین کے بیانیے کو بھی اہمیت دے گی، کیونکہ چین اس جنگ کے نتیجے میں ٹیکنالوجی کے میدان میں کافی حد تک امریکہ اور یورپ کے ہم پلہ ہو گیا ہے۔ ٭پاکستان چین کی دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور اب امریکہ اور یورپ چین اور پاکستان کی علاقائی اہمیت کو آسانی سے نظر انداز نہیں کرسکیں گے۔ ٭جنوبی ایشیا کے ممالک بنگلہ دیش ، سری لنکا ، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ اب پاکستان اور چین کے ساتھ تعلقات کو پہلے سے زیادہ اہمیت دیں گے اور بھارت کی علاقائی بالا دستی کو پہلے کی نسبت بہتر پوزیشن میں چیلنج کر سکیں گے۔

٭امریکہ جو کہ جنوبی ایشیا میں بھارت کو چین کے خلاف پروموٹ کر رہا تھا اس پالیسی کے بارے میں نظر ثانی کے بارے میں سوچے گا اور چین اور روس سے تعلقات کو بہتر کرنے کی طرف جائے گا۔  ٭پاکستان نے دفاعی محاذ پر جو زبردست کامیابی حاصل کی ہے اس کو سفارتی کامیابیوں میں بدلنے کیلئے پاکستان کو بہت کامیاب حکمت عملی اور جنگی بنیادوں پر سفارتی کوششیں کرنا ہوں گی کیونکہ انڈیا جنگی محاذ پر منہ کی کھانے کے بعد اب سفارتی محاذ پر پاکستان کو شکست دینے کی بھر پور کوشش کرے گا۔

٭امریکہ ایران پر حملے کی پالیسی پر ممکنہ طور پر نظر ثانی کرے گا اور اسرائیل کو بھی اس حوالے سے کوئی بڑا جارحانہ قدم اٹھانے سے روکے گا۔ ٭اس جنگ نے پاکستان کی ایٹمی ڈیٹرنیس کی ضرورت، اہمیت اور صلاحیت کو ثابت کردیا ہے لہذا اس صلاحیت میں وقت کے ساتھ اضافے کو جاری رکھنا ضروری ہے۔ ٭اس جنگ نے جنوبی ایشیا میں پاکستان کی اہمیت کو ایک بار پھر اجاگر کیا ہے اس کو برقرار رکھنے اس میں اضافہ کرنے اور اس اہمیت سے بھرپور سفارتی اور معاشی فائدے اٹھانا پاکستانی حکومت کا جنگ سے بڑا امتحان ہوگا۔

ہمیں امید رکھنی چاہیے کہ دونوں ممالک کی قیادت اس موقع سے فائدہ اٹھا کر دانشمندی، بصیرت اور تدبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ممالک میں امن و ترقی کے فروغ کا ذریعہ بنیں گے۔ اس ضمن میں امریکہ، اقوامِ متحدہ اور دنیا کی دیگر عالمی طاقتوں کو پاکستان اور بھارت کے مابین مسلہ کشمیر ، سندھ طاس معاہدہ اور دہشت گردی کے معاملے کے پائیدار حل کے لیے ایک فعال اور مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کا قیام ممکن ہو سکے اور جنوبی ایشیا کی دو ایٹمی طاقتیں مستقبل میں جنگ کے ذریعے عالمی امن کو خطرے میں ڈالنے کا باعث نہ بنیں۔ 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستانی حکومت کے میدان میں پاکستان اور جنوبی ایشیا میں پاکستان کے حوالے سے سیز فائر کے ایک بار پھر مذاکرات کے کو مذاکرات ڈونلڈ ٹرمپ مذاکرات کی پاکستان کے پاکستان کی کی جانب سے کی ٹیبل پر اور بھارت پاک بھارت پاکستان ا میں بھارت کی طرف سے بھارت کے بھارت کی بھارت کو ا گیا ہے نے والے میں پاک کرنے کی کے بعد کے لیے چین کے ہے اور اور اس جنگ کے

پڑھیں:

مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، کبھی تھا نہ کبھی ہوگا، پاکستانی مندوب

پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی سفارت کاروں کو لاجواب کر دیا، من گھڑت بھارتی دعوؤں کا جواب دیتے ہوئے پاکستان نے واضح کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، نہ کبھی تھا اور نہ ہی کبھی ہوگا، یہ ایک متنازع علاقہ ہے، جس کا حتمی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے وہاں کے عوام کو خود کرنا ہے۔

جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق کی رپورٹ پیش کیے جانے پر بھارتی نمائندے کے ریمارکس کے جواب میں پاکستان کے فرسٹ سیکریٹری سرفراز احمد گوہر نےجواب دیتے ہوئے کہا کہ میں بھارت کے بلاجواز دعوؤں کا جواب دینے کے اپنے حقِ جواب (رائٹ آف رپلائی) کا استعمال کر رہا ہوں۔

Right of Reply by First Secretary Sarfaraz Ahmed Gohar
In Response to Remarks of the Indian Delegate
During the General Debate on Presentation of the Report of Human Rights Council
(31 October 2025)
*****

Mr. President,

I am using this right of reply to respond to the India’s… pic.twitter.com/XPO0ZJ6w6q

— Permanent Mission of Pakistan to the UN (@PakistanUN_NY) October 31, 2025


انہوں نے کہا کہ میں بھارتی نمائندے کی جانب سے ایک بار پھر دہرائے گئے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا، بلکہ اس کونسل کے سامنے صرف چند حقائق پیش کرنا چاہوں گا۔
سرفراز احمد گوہر نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، نہ کبھی تھا اور نہ ہی کبھی ہوگا، یہ ایک متنازع علاقہ ہے، جس کا حتمی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو کرنا ہے، جیسا کہ سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کی یہ متنازع حیثیت اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی برادری دونوں تسلیم کرتے ہیں، اقوامِ متحدہ کے تمام سرکاری نقشوں میں بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کو متنازع علاقہ دکھایا گیا ہے۔

سرفراز گوہر نے کہا کہ بھارت پر اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 25 کے تحت قانونی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرے اور کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت استعمال کرنے کی اجازت دے۔

انہوں نے کہا کہ بارہا، اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنرز، خصوصی نمائندے، سول سوسائٹی تنظیمیں، اور آزاد میڈیا نے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے فرسٹ سیکریٹری نے کہا کہ آج کے انتہا پسند اور ناقابلِ برداشت بھارت میں، سیکولرازم کو ہندوتوا نظریے کے بت کے سامنے قربان کر دیا گیا ہے، وہ ہندو بنیاد پرست عناصر جو حکومت میں عہدوں، سرپرستی اور تحفظ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، اس کے مرکزی کردار ہیں، انتہا پسند ہندو تنظیموں نے کھلے عام مسلمانوں کی نسل کشی کے مطالبات کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جینو سائیڈ واچ نے خبردار کیا ہے کہ بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کا حقیقی خطرہ موجود ہے۔

انہوں نے جنرل اسمبلی کے صدر کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ ہم ایک بار پھر زور دیتے ہیں کہ بھارتی حکومت کو چاہیے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حوالے سے اپنی بین الاقوامی انسانی حقوق کی ذمہ داریاں پوری کرے، اور بھارتی نمائندے کو مشورہ دیں کہ وہ توجہ ہٹانے کے حربے ترک کرے۔

متعلقہ مضامین

  • مذاکرات پاکستان کی کمزوری نہیں، خواہش ہے...افغانستان کو سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا!!
  • سیاسی درجہ کم کرنے کے لیے مذاکرات ہونے چاہییں: عطااللہ تارڑ نے پی ٹی آئی سے بات چیت کا عندیہ دے دیا
  • پی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کو ایک قدم پیچھے ہٹنا اور حکومت کو ایک قدم آگے بڑھنا ہوگا، فواد چوہدری
  • تناؤ میں کمی کیلئے پی ٹی آئی کو ایک قدم پیچھے ہٹنا اور حکومت کو ایک قدم آگے بڑھنا ہوگا، فواد چوہدری
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، کبھی تھا نہ کبھی ہوگا، پاکستانی مندوب
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، کبھی تھا نہ کبھی ہوگا، پاکستان
  • افغانستان سے دراندازی بندہونی چاہیے،وزیردفاع۔بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، پاک فوج
  • نئے وزیراعظم کا اعلان کشمیر سے ہوگا؛ بلاول بھٹو
  • افغان مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ بہت بڑی کامیابی ہے: طلال چودھری