فروخت کیلئے دستیاب دنیا کی پہلی فلائنگ کار کی قیمت کیا ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
جو خواب کبھی صرف فلموں اور کہانیوں میں دکھائی دیتا تھا اب حقیقت کا روپ دھارنے جا رہا ہے۔ سلواکیہ کی کمپنی ”Klein Vision“ نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کی پہلی ماس پروڈکشن فلائنگ کار ”ائیر کار“ کے اوائل میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔
یہ دو نشستوں پر مشتمل جدید گاڑی جو دیکھنے میں ایک اسپورٹس کار جیسی ہے، دو پروں کے ساتھ تیار کی گئی ہے جو صرف دو منٹ میں باہر نکل آتے ہیں اور لینڈنگ کے بعد دوبارہ باڈی میں محفوظ ہو جاتے ہیں۔ رفتار حاصل کرنے کے بعد یہ گاڑی رن وے پر دوڑتی ہے اور پھر آسمان کی طرف پرواز کر جاتی ہے۔
ائیر کار ایک پٹرول پر چلنے والی ہائبرڈ گاڑی ہے جو 18,000 فٹ کی بلندی تک دو افراد کو لے جا سکتی ہے۔ اس میں نصب پروپیلر اسے 124 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے رن وے پر دوڑنے دیتا ہے جبکہ ہوا میں یہ 155 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتی ہے۔
کمپنی کے بانی اسٹیفن کلین نے کہا: ”ائیر کار ایک خواب کی تکمیل ہے جو ذاتی ہوائی سفر کو عام لوگوں کی دسترس میں لانے کے لیے ایک انقلابی قدم ہے۔ ہم سڑک اور فضا کو ایک نئی جہت میں جوڑ رہے ہیں۔“
کلین وژن کے مطابق ائیر کار کی ابتدائی قیمت 8 لاکھ ڈالر (تقریباً 22 کروڑ روپے پاکستانی) سے شروع ہو کر 1 ملین ڈالر (تقریباً 28 کروڑ روپے پاکستانی) تک جا سکتی ہے جس کا انحصار انجن کی طاقت اور فیچرز پر ہوگا۔ تین انجن آپشنز دستیاب ہوں گے: 280، 320 اور 340 ہارس پاور۔
ائیر کار کے نئے ورژن ”ائیر کار 2“ پر بھی کام جاری ہے جس کی پہلی پرواز ستمبر 2025 میں متوقع ہے۔ کمپنی کے مطابق پرومو تصاویر اس کی جدید ڈیزائن کی جھلک دکھا رہی ہیں۔
فرانسیسی موسیقار جین مائیکل جار نے پچھلے سال ائیر کار میں سوار ہو کر فلائٹ کا تجربہ کیا اور اسے خوابناک سفر قرار دیا۔
سلواکیہ میں ائیر کار کو جنوری 2022 میں ”سرٹیفیکیٹ آف ایئر ورتھینس“ مل چکا ہے جس سے تجارتی پروازوں کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
برطانیہ میں حکومت نے 20 ملین پاؤنڈ کا بجٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دیا ہے تاکہ فلائنگ ٹیکسیز کو حقیقت بنایا جا سکے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ 2026 تک برطانوی فضاؤں میں فلائنگ ٹیکسیز دیکھی جا سکیں گی۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ فلائنگ کارز کا عالمی مارکیٹ 2040 تک 1 ٹریلین ڈالر اور 2050 تک 9 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ یہ نئی ٹیکنالوجی زمین پر ٹریفک کا بوجھ کم کرے گی اور فضائی راستے کو استعمال میں لا کر سفر کو تیز تر بنائے گی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ائیر کار
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں کمی کا تسلسل برقرار،مزید فی تولہ 1600روپے سستا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز ہزاروں روپے کے اضافے کے بعد آج معمولی کمی کمی ہوئی ہے، فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔
گزشہ روز سونے کی قیمت 5 ہزار 300 روپےکے اضافے سے 4لاکھ 24ہزار 162 روپے پرپہنچ گئی۔اسی طرح، 10 گرام سونےکی قیمت میں 1372 روپےکی کمی ہوئی جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 278 روپے ہوگئی۔گزشتہ روز 24 قیراط کے 10گرام سونےکی قیمت بھی 4 ہزار 544 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 63 ہزار 650 روپے ہوگئی تھی۔ْدوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں 16 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4 ہزار 2 ڈالر پر آگیا جب کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 48.65 ڈالر ہوگئی۔ادھر، 65 روپے کی کمی سے فی تولہ چاندی کی قیمت 5 ہزار 127 روپے ہوگئی ہے جب کہ 10 گرام چاندی کی قیمت 56 روپے کی کمی سے 4 ہزار 395 روپے ہوگئی۔