پی ڈی ایم اے نے درجہ حرارت میں اضافے ،ہیٹ ویو بارے نیا الرٹ جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء) پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو بارے نیا الرٹ جاری کرتے ہوئے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔ ریلیف کمشنر پنجاب نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ محکمے متوقع ہیٹ ویو کے پیش نظر الرٹ رہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق محکمہ سکولزایجوکیشن، ہیلتھ، ٹرانسپورٹ، لوکل گورنمنٹ، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔20 مئی سے 24 مئی تک پنجاب کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویو کے خدشات ہیں۔آئندہ چند روز میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے۔ 24 مئی تک درجہ حرارت 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا خدشہ ہے ۔(جاری ہے)
گرمی کی لہر کے باعث میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہوا اور آندھی کے امکانات بھی ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ انتظامیہ عوامی مقامات پر صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ہسپتالوں اور موبائل ہیلتھ یونٹس میں ہیٹ سٹروک سے متعلق ابتدائی طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہو گا۔دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں۔ ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں ،سر ڈھانپ کر رکھیں ۔ بچوں بزرگوں کا خاص خیال رکھیں ،غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔انہوں نے کہا کہ پرنٹ ،سوشل و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ہیٹ ویو بارے آگاہی دی جا رہی ہے ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 یا ریسکیو 1122سے رابطہ کریں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پی ڈی ایم اے الرٹ جاری ہیٹ ویو
پڑھیں:
کراچی میں آئندہ چند روز موسم کیسا رہے گا؟
کراچی:شہر قائد کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے لیے پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کے سبب آج مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہ سکتا ہے۔
آئندہ چندروز کے دوران شہر میں صبح یا رات کے اوقات میں ہلکی بارش، پھوار اور بوندا باندی ہونے کی توقع ہے۔
آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد رہا۔
واضح رہے کہ جمعہ 12 ستمبر کو شہر میں بارشوں کا سلسلہ تھمنے کے بعد درجہ حرارت بڑھنے لگا تھا جبکہ اگلے دو روز دن بھر تیز دھوپ رہی۔
پیر 15 ستمبر کو صبح شہر کا موسم یکسر تبدیل ہوگیا، مطلع دن بھر ابر آلود رہا اور بعض علاقوں ہلکی بارش اور پھوار بھی ہوئی۔