بالائی سندھ میں ایک اور ہیٹ ویو آنے کا امکان، کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
کراچی:
سندھ کے بالائی اور وسطی اضلاع میں کل سے ایک اور ہیٹ ویو آنے کا امکان ہے جس کے سبب دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 4 تا 6 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے۔
صوبے میں ہیٹ ویو کی صورتحال کے پیش نظر بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ دن کے وقت براہ راست سورج کی روشنی سے بچیں اور پانی کا استعمال زیادہ رکھیں۔
کراچی ڈویژن میں اگلے 3 دن کے لیے بھی موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل، بدھ اور جمعرات کو کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 تا 37 ڈگری ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
صبح کے وقت نمی کا تناسب 65 سے 75 فیصد اور شام کے وقت 60 تا 65 فیصد رہنے کی توقع ہے، جس کے سبب گرمی اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے۔
کراچی میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہواؤں کے ساتھ مغربی کی جانب سے بھی ہوائیں چل سکتی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
— فائل فوٹوسندھ ہائی کورٹ نے کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے لواحقین کے واجبات کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔
عدالت کے آئینی بینچ نے کے ڈی اے کے مرحوم افسر کے واجبات کی لواحقین کو عدم ادائیگی کے کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کے ڈی اے نے واجبات تسلیم کرنے کے باوجود ادائیگی نہیں کی۔
عدالت کے استفسار پر کے ڈی اے کے وکیل نے بتایا کہ کے ڈی اے اب تک 3 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کرچکا ہے، ادائیگی میں تاخیر مالی مشکلات کے باعث ہوئی۔
کے ڈی اے کے وکیل نے بتایا کہ سندھ حکومت سے 5 ارب روپے کی گرانٹ طلب کی گئی ہے۔
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے ایکسائز افسر کے خلاف 4 من سے...
جس پر عدالت نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق مرحوم افسر کے واجبات ان کی زندگی میں ادا نہیں کیے گئے، درخواست گزار قانونی وارث ہونے کے باعث واجبات کی حق دار ہیں، پینشن اور ریٹائرمنٹ فوائد کسی ادارے کی صوابدید نہیں بلکہ قانونی حق ہے۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ واجبات کی بر وقت ادائیگی ریاستی اداروں کی آئینی ذمے داری ہے، ادارے کی مالی مشکلات ملازمین کو تسلیم شدہ حقوق سے محروم رکھنے کا جواز نہیں بن سکتیں، سرکاری ادارے مالی اور انتظامی امور بہتر انداز میں چلانے کے پابند ہیں، کے ڈی اے درخواست گزار کو واجبات کی مد میں 1 کروڑ 10 لاکھ روپے ادا کرے اور عمل درآمد رپورٹ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو پیش کی جائے۔