کراچی پر قبضے کا اعلان کرنے والے گورو آریا بھارتی دفاع کے لیے فکرمند کیوں ہوگئے؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
بھارتی دفاعی تجزیہ کار اور سابق بھارتی فوجی گورو آریا جو پاک بھارت کشیدگی کے دوران کراچی پر قبضے کی باتیں کر رہے تھے اور چاہتے تھے کہ جنگ کی صورت حال نارمل نہ ہو اور بدترین شکل اختیار کرلے ان کا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بھارت کے دفاعی نظام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فکر مند نظر آ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ففتھ جنریشن فائٹر 10,12 سال بعد بننا شروع ہو گا جبکہ چائنہ کا J21 بن چکاہے اور J30 آ رہا ہے۔ امریکا کے پاس کئی سالوں سے F22 چل رہا ہے اور F35 امریکا میں تو اڑ رہا ہے اس کے ساتھ 10 اور ممالک میں اڑ رہا ہے لیکن بھارت کے پاس یہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی فوج و حکومت کی تذلیل کے بعد میجر گورو اور ارنب گوسوامی بوکھلاہٹ کا شکار
ان کا کہنا تھا کہ امریکا سے بھارت کو کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن ہمیں چین سے خطرہ ہے اور چین بھارت کو چوٹ پہنچانے کے لیے 2,4 اسکوارڈنز فری میں بھی پاکستان کو دے سکتا ہے تو ایسی صورت میں بھارت کیا کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک بھارتی کا ففتھ جنریشن جیٹ آئے گا تب تک چین کا سکستھ جنریشن فائٹر جیٹ آ جائے گا۔
گورو آریا کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ پاکستان اور چائنہ کو اتنے مفید مشورے دینے کا شکریہ میجر گورو آریا اگر وقت آیا تو ہم ضرور ایسا کریں گے۔
پاکستان اور چائنہ کو اتنے مفید مشورے دینے کا شکریہ میجر گورو آریا اور ہم ضرور ایسا کریں گے اگر وقت آیا تو ????
یوتھیے اور مودئیے دونوں عقل سے پیدل اور دماغ سے فارغ ہیں ✅
یوتھیے اپنی جماعت اور اپنی بانی کو یوانے اور مودئیے اپنے ملک اور اپنے مودی کو یوانے کی کہانیاں خود بتاتے ہیں ???? pic.
— GHQ 111 Brigade™️ (@Move111Forward) May 19, 2025
ایک صارف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جاہل دوست سے سمجھدار دشمن اچھا ہے۔
جاہل دوست سے سمجھدار دشمن اچھا ????????????
— ARSH ???????? (@SoldierArsh) May 19, 2025
ذوالفقار خان نے لکھا کہ ایسا لگ رہا ہے گورو آریا نشے میں ہیں۔
He looks drunk ????
— Zulfiqar Khan (@Zulfiqa89042871) May 20, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا پاک بھارت کشیدگی جیٹ چین رافیل گورو آریاذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا پاک بھارت کشیدگی جیٹ چین رافیل گورو ا ریا گورو ا ریا رہا ہے
پڑھیں:
پاکستان کی تاریخ اور جغرافیہ بدل دیں گے،بھارتی وزیر دفاع کی گیدڑ بھبکی
جنگ میں شکست پر بوکھلاہٹ کاشکار بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کھوکھلی دھمکیاں دی ہیں۔
یہ زہرفشانی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گجرات میں فوجی اڈّے کے دورے پر اہلکاروں سے خطاب میں کی۔
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر پاکستان نے سرکریک سیکٹر میں کوئی کارروائی کی تو اس کی تاریخ اور جغرافیہ دونوں بدل دیں گے۔
راج ناتھ سنگھ نے یہ جھوٹا دعویٰ بھی کیا کہ پاکستان سرکریک کے علاقے میں اپنی عسکری موجودگی اور انفرا اسٹرکچر میں اضافہ کر رہا ہے۔
بھارتی وزیر دفاع نے روایتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان پر الزام عائد کیا ہے لیکن کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔
بھارتی وزیر دفاع نے حقائق کو مسخ کرتے ہوئے بے بنیاد دعویٰ بھی کیا کہ 1965 میں بھارتی فوج لاہور تک پہنچ گئی تھی اور یاد رہے کہ سرکریک سے کراچی تک بھی ایک سڑک جاتی ہے۔
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سرکریک سیکٹر میں دو نئی تنصیبات کا ورچوئل افتتاح بھی کیا جن میں ٹئی ڈل انڈیپینڈنٹ برتھنگ فسیلٹی اور مشترکہ کنٹرول سینٹر شامل ہیں۔
بھارتی وزیر دفاع کے مطابق ان منصوبوں سے ساحلی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
یاد رہے کہ سرکریک دراصل سندھ اور بھارتی ریاست گجرات کے درمیان واقع دلدلی علاقہ ہے جس پر دونوں ممالک اپنی اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں۔
اس مسئلے پر ماضی میں کئی بار مذاکرات ہو چکے ہیں حتیٰ کہ 2006 میں دونوں ممالک نے مشترکہ سروے بھی کروایا اور متفقہ نقشہ تیار کیا تھا لیکن یہ تنازع تاحال حل نہیں ہو سکا۔