بھارت کا 13 روز بعد بارڈر پر پریڈ بحال کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
بھارت کی جانب سے پریڈ بحالی کی تقریب اٹاری، حسین والا اور سادکی بارڈرز پر بحال ہوگی۔ بی ایس ایف آج 20 مئی سے تقریبات دوبارہ شروع کرے گی۔ بارڈر پر پریڈ کے دوران گیٹ بند رہیں گے۔ خیال رہے کہ بھارت نے پاکستان کیساتھ کشیدگی اور پاکستانی شہروں پر حملوں کے بعد 7 مئی سے پرچم اتارنے کی تقریب معطل کر دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی جانب سے 13 روز کے بعد بارڈر پر پریڈ بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارت کی جانب سے پریڈ بحالی کی تقریب اٹاری، حسین والا اور سادکی بارڈرز پر بحال ہوگی۔ بی ایس ایف آج 20 مئی سے تقریبات دوبارہ شروع کرے گی۔ بارڈر پر پریڈ کے دوران گیٹ بند رہیں گے۔ خیال رہے کہ بھارت نے پاکستان کیساتھ کشیدگی اور پاکستانی شہروں پر حملوں کے بعد 7 مئی سے پرچم اتارنے کی تقریب معطل کر دی تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بارڈر پر پریڈ پریڈ بحال کی تقریب
پڑھیں:
حیسکو: کروڑوں کی بے ضابطگیوں اور ڈیفالٹرز کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا انکشاف
---فائل فوٹوحیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے مرتب کی گئی آیڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو نے کروڑوں روپے کے ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے انہیں نئے کنکشن دے دیے۔
آڈیٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ حیسکو نے 419 ڈیفالٹرز سے نہ وصولی کی نہ ہی ان کے خلاف کوئی کارروائی کی۔ 419 نادہندگان پر 60 ملین روپے کے واجبات تھے، متعلقہ ڈیفالٹر کو اسی نام اور اسی جگہ پر نئے کنکشن دیے گئے۔
دوسری جانب حیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ آڈیٹ رپورٹ کی نشاندہی پر انکوائری کی جائے گی۔ نادہندگان کی وصولی کے بغیر متعلقہ نئے کنکشنز کا اجرا غیر قانونی ہے، حیسکو کے عملے کے جن افسران نے ریکوری کے بغیر میٹرز لگائے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔