مہنگائی کی شرح 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلامی بینکاری کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشیں قابل تحسین ہیں اور اسلامک بینکنگ کانفرنس کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے۔
روایتی بینکاری سے اسلامی بینکاری کی جانب منتقلی ایک اہم پیشرفت ہے جو معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تین سال پہلے ہماری معیشت کو چیلنجز کا سامنا تھا، تاہم حکومت اور اسٹیٹ بینک کے بروقت اقدامات کے باعث معاشی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مہنگائی میں اضافے سمیت تجارتی خسارے کا سامنا تھا، مارچ میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 0.
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ 2022 میں پاکستان پر غیر ملکی قرضہ 100 ارب ڈالر تھا، مگر گزشتہ تین سالوں کے دوران بڑی حد تک قرضہ اتارا گیا ہے۔حکومتی پالیسیوں کا ہمیں بہت فائدہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قرضوں کی اقساط بروقت ادا کررہے ہیں، مہنگائی اوربیرونی ادائیگیوں کے بڑے مسائل اب حل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 5 سے 7 فیصدکے درمیان مستحکم ہوجائے گی، حکومت نے خوراک اور انرجی ریفارمز کے ذریعے معیشت کو سنبھالا، ہم نے معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے بہت کام کیا،ہمارے بین الاقوامی قرضے 2022 کی سطح پر آگئے ہیں۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں سال ترسیلات زر 38ارب ڈالرز تک موصول ہونے کاامکان ہے،ہم نے اسلامک بینکنگ کی ٹرانسفارمیشن کے لیے بہت کام کیا، معاشی صورتحال میں امپورٹ ایکسپورٹ سے متعلق پالیسیز نے بھی کردار ادا کیا۔
پاکستان اور بھارت کا تمام فوجیں 30 مئی تک نارمل پوزیشن پر واپس لانے پر اتفاق
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گورنر اسٹیٹ بینک انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح معیشت کو
پڑھیں:
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین پاکستانی ورک فورس کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے دنیا بھر کے ایمپلائرز کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے میں مصروف ہیں۔ خواجہ رمیض حسن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ مسلم لیگ ق کا منشور عوامی خدمت اور بہبود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی کی جانب سے بیرون ممالک سے بھیجی جانے والی رقوم معیشت میں استحکام کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین پاکستانی ورک فورس کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے دنیا بھر کے ایمپلائرز کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے میں مصروف ہیں،وفاقی وزیر کا وژن ہنر مند افراد کو دنیا کی اعلیٰ ترین پبلک و پرائیویٹ فرمز سے منسلک کروا کر ریمیٹنسز میں اضافے اور معیشت کو دوام فراہم کرنا ہے۔