پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکے درمیان سیزفائر کے بعد چوتھا رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلزآف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کو پاکستان اور بھارت ڈی جی ایم اوزکے دونوں مسلح افواج کو معمول کی پوزیشن پر لے جانے کیلئے سیزفائر کے بعد چوتھا رابطہ ہوا۔ذرائع کے مطابق پاک بھارت افواج کی زمانہ امن کی پوزیشنوں پر واپسی سیز فائرکا اگلا مرحلہ ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے جارحیت کے بعد دونوں ملکوں کی افواج ایک دوسرے کے سامنے آئی تھیں۔
گزشتہ دنوں بھی پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن کے ذریعے رابطہ ہوا تھا جو دونوں ممالک کے درمیان سیزفائر کے بعد تیسرا رابطہ تھا۔
9مئی مقدمات؛بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کے درمیان ڈی جی ایم کے بعد
پڑھیں:
وزیراعظم شہبازشریف کی صدرطیب ایردوان سے ملاقات، اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال
وزیراعظم شہبازشریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان آذربائیجان میں اہم ملاقات ہوئی جس دوران دونوں رہنماوں نے ترکیہ پاکستان کے دو طرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ، ملاقات میں اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ، دونوں رہنماوں نے تجارت ، دفاع ، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔