پاک بنگلادیش سیریز؛ ٹی20 میچز کی تاریخیں منظر عام پر آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی تاریخیں منظر عام پر آگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز 27، 29 اور 31 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے دبئی میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیئرمین اور صدر سے ملاقات کی اور بھارتی پروپیگنڈے سے متعلق آگاہ کیا۔
مزید پڑھیں: بنگلادیشی ٹیم ٹی20 سیریز کیلئے پاکستان آئے گی، تصدیق ہوگئی
کئی گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد چئیرمین پی سی بی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہان کو ٹیم پاکستان بھیجنے پر قائل کیا اور یوں بھارتی پروپیگنڈہ بےنقاب ہوگیا۔
مزید پڑھیں: بنگلادیشی حکومت ٹی 20 سیریز کیلیے ٹیم کو پاکستان بھیجے گی؟ کرکٹ بورڈ نے بتادیا
نئے شیڈول میں 2 میچز کم کردیئے گئے ہیں جبکہ فیصل آباد بھی اب میزبانی نہیں کرسکے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرکٹ بورڈ
پڑھیں:
سیاسی کشیدگی کے سائے: بھارت-بنگلہ دیش کرکٹ سیریز 2026 تک مؤخر کردی گئی
کرکٹ کے شائقین کےلیے افسوسناک خبر آئی ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی 6 میچوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز کو 2026 تک کےلیے ملتوی کردیا گیا ہے۔
بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی یہ سیریز جو کہ 17 اگست سے ڈھاکا میں شروع ہونی تھی، اس میں تین ایک روزہ اور تین ٹی20 میچز شامل تھے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (BCB) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ’’دونوں ٹیموں کی عالمی کرکٹ مصروفیات اور شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے‘‘ کیا گیا ہے۔ تاہم، سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ گزشتہ سال کی سیاسی تبدیلیوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سرد مہری نے اس فیصلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
???? NEWS ????
Rescheduling of India’s white-ball Tour of Bangladesh.
Details ???? #TeamIndiahttps://t.co/qaOWJBgJdu
گزشتہ سال اگست میں بنگلہ دیش میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کے بعد سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نئی دہلی منتقل ہونا پڑا تھا۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق اس دور میں حکومتی کارروائیوں کے نتیجے میں تقریباً 1,400 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
بی سی بی نے اپنے بیان میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ ستمبر 2026 میں بھارت کے دورے کے لیے پرامید ہیں، جبکہ میچز کے حتمی شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ یہ دورہ بنگلہ دیش میں 2026 کے اوائل میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد ہوگا۔
کرکٹ کے حلقوں میں اس فیصلے کو دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ سیاسی تعلقات کی ایک اور علامت سمجھا جا رہا ہے۔ تاہم، کرکٹ بورڈز کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ یہ محض شیڈولنگ کے مسائل کی وجہ سے کیا گیا فیصلہ ہے۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق، دونوں ٹیمیں اپنی اپنی بین الاقوامی مصروفیات پر توجہ مرکوز کریں گی، جبکہ 2026 میں ہونے والی سیریز کے لیے نئے شیڈول پر کام جاری ہے۔ کرکٹ شائقین کو امید ہے کہ آنے والے دنوں میں سیاسی حالات بہتر ہوں گے اور یہ سیریز بغیر کسی مزید رکاوٹ کے منعقد ہو سکے گی۔