ہماری کامیابی دیکھ کر دیگر صوبوں میں بھی گھر بن رہے ہیں: سعید غنی
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت نے ایسے ادارے بنائے ہیں جو دوسرے صوبوں میں کام کریں، ہماری کامیابی کو دیکھ کر دیگر صوبوں میں بھی گھر بن رہے ہیں۔
وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے وزیرِ ایکسائز سندھ مکیش چاؤلہ کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کی۔
اس دوران سعید غنی نے کہا کہ سندھ کابینہ نے آج افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایکسائز اور ٹیکسیشن کے لیے عدالتیں قائم کرنی تھیں، سندھ کابینہ میں آج عدالتوں کے قیام کا ایجنڈا تھا، 7 عدالتیں قائم ہوں گی، اس حوالے سے آج فیصلہ نہیں ہوسکا۔
سعید غنی کا کہنا ہے کہ سیپرا ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی ہے، فرانزک لیب کے ڈی جی کی تقرری کے لیے وزیرِ اعلیٰ کو اختیار دیا گیا، رشید ترابی روڈ اور کریم آباد انڈر پاس کے لیے رقم کی منظوری دی ہے۔
کراچی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ جس طرح.
سعید غنی نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو سسٹم کو نادرا سے لنک کیا گیا ہے، شاہراہ بھٹو کے ساتھ ہمارے پاس کافی زمین ہے، کابینہ نے 88 ایکڑ زمین خصوصی افراد کے لیے مختص کی ہے، گجر خان میں ہمیں ایس آئی یو ٹی بنانا ہے، ایس آئی یو ٹی کو 9 ارب روپے وفاق دے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک کمیٹی بنائی ہے جو ٹریفک حادثات کا جائزہ لے گی، 37 ہزار رکشے رجسٹرڈ ہیں، سڑکوں پر ایک لاکھ رکشے چل رپے ہیں، مختلف سڑکوں پر رکشوں کی بندش سے صورتحال بہتر ہوئی ہے۔
وزیرِ ایکسائز سندھ مکیش چاؤلہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سرکاری گاڑی پر ڈبل جرمانہ ہوگا، ویپ اور شیشے میں منشیات استعمال ہو رہی ہے، ڈرگس مختلف فارم میں آ رہی ہیں، ان سب کو روکا جائے گا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سعید غنی نے کہا کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا: عظمیٰ بخاری
---فائل فوٹووزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا۔
عظمیٰ بخاری نے سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے کبھی صوبائیت کارڈ، نہروں کے کارڈ اور ڈیم کارڈ نہیں کھیلا، ن لیگ قومی جماعت ہے، قومی سوچ اور قومی ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جس ٹیم کو آپ غیرتجربہ کار کہہ رہے ہیں اس نے پنجاب میں 80 منصوبوں کے ساتھ انقلاب برپا کر دیا ہے، آپ نے 17 سال میں جو سندھ کا حشر کیا اس کا رونا وہ وقتاً فوقتاً روتے رہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے پچھلے سیلاب میں بیرونی امداد ملنے کے باوجود آج بھی تباہی ہی تباہی ہے۔