فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر مبارکباد دی ہے۔ 

ایک بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ آرمی چیف نے معرکہ حق میں قائدانہ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، جنرل عاصم منیر کو اللہ تعالیٰ نے بے مثال خوبیوں سے نوازا ہے۔

یہ بھی پڑھیے محسن نقوی اور کامران ٹیسوری کی فیلڈ مارشل بنائے جانے پر آرمی چیف کو مبارکباد یہ اعزاز قوم، افواج، شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں: فیلڈ مارشل عاصم منیر وفاقی کابینہ کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری

وزیراعظم نے کہا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی میں جنرل عاصم منیر کی دلیری، استقامت اور دانشمندی کا کلیدی کردار تھا۔ 

انھوں نے کہا کہ آرمی چیف کی دفاع وطن کیلئے گراں قدر خدمات پر انہیں فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ 

وزیراعظم نے مزید کہا کہ معرکہ حق کے دوران آرمی چیف سے لیکر ہر سپاہی نے دفاع وطن کیلئے دلیری سے اپنی خدمات سرانجام دیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی جنرل عاصم منیر کو

پڑھیں:

لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی

— تصویر بشکریہ پی ایم آفس

پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

یہ اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کیا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو ان کی ترقی اور تقرری پر مبارک باد دی ہے۔

وزیرِ اعظم نے اس اہم ذمے داری کی انجام دہی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
  • پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
  • وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی
  • وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے، کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کردیا گیا
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی  
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت