وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی جنرل عاصم منیر کی بطور فیلڈ مارشل ترقی پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
اپنے بیان میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز جنرل عاصم منیر کی بے مثال عسکری قیادت اور ملک و قوم کیلیے غیر متزلزل عزم کا اعتراف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نوازے جانے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں اس تاریخی اعزاز کے لئے قوم کا قابل فخر سپوت قرار دیا ہے۔ اپنے تہنیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنرل عاصم منیر نے نہ صرف پاک فوج کی پیشہ ورانہ قیادت کو نئی جہت دی بلکہ ملک کے دفاع، امن و امان اور قومی یکجہتی کے فروغ میں ان کی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جو حکمت عملی اپنائی گئی وہ دور اندیشی، بصیرت اور قومی مفاد کے جذبے سے عبارت ہے۔ فیلڈ مارشل کا اعزاز ان کی بے مثال عسکری قیادت اور ملک و قوم کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی امن اور استحکام کے لیے بھی پاک فوج کا کردار قابل تحسین رہا ہے اور اس میں جنرل عاصم منیر کی ذاتی دلچسپی اور رہنمائی اہم کردار کی حامل رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے امید ظاہر کی کہ جنرل عاصم منیر کی رہنمائی میں پاکستان مزید استحکام، ترقی اور سلامتی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے نیک تمناؤں اور دعا کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کی قیادت پر فخر کرتی ہے اور ان کی قیادت میں ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جنرل عاصم منیر کی سرفراز بگٹی فیلڈ مارشل نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
گلگت بلتستان کے بہادر عوام ملک و قوم کا فخر ہیں، وزیراعلیٰ کی ڈوگرا راج سے آزادی کے یوم پر مبارکباد
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کی خوبصورت اور شاندار تصویر پیش کرتا ہے، گلگت بلتستان کے بہادر عوام ملک و قوم کا فخر ہیں۔ گلگت بلتستان کی بے مثال روایات اور شاندار ثقافت سیاحوں کو مسحور کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گلگت بلتستان کے یوم الحاق پاکستان پر مبارکباد کا پیغام دیا اور گلگت بلتستان کے بہادر، غیور اور محب وطن عوام کو ڈوگرا راج سے آزادی کے یوم پر مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کی خوبصورت اور شاندار تصویر پیش کرتا ہے، گلگت بلتستان کے بہادر عوام ملک و قوم کا فخر ہیں۔ گلگت بلتستان کی بے مثال روایات اور شاندار ثقافت سیاحوں کو مسحور کرتی ہے۔