چینی سفیر کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
فوٹو اسکرین گریب ۔ آئی ایس پی آر
پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے منگل کو ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی سفیر نے اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ادارہ جاتی سطح پر روابط، دفاعی تعاون اور خطے کی بدلتی جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط اور مشترکہ حکمت عملیوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقائی سیکیورٹی کے موجودہ حالات میں بھرپور عملی تیاری اور تیز تر ہم آہنگی لازمی قرار دیا گیا۔ ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان اور چین تاریخی اور آزمودہ دوستی کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔
انھوں نے کہا پاک چین دوستی باہمی اعتماد، تزویراتی ہم آہنگی اور خطے میں امن و استحکام کے مشترکہ عزم پر مبنی ہے، مستقبل میں باہمی تعاون و شراکت داری کے ذریعے پاک چین دوستی مزید گہری ہو گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے اس موقع پر چین کی مسلسل حمایت اور غیر متزلزل دوستی پر تشکر کا اظہار کیا۔ انھوں نے دفاعی نظام کی جدیدیت اور تکنیکی ترقی میں چین کے کردار کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیے کیا بھارت اب چین سے بھی مار کھائے گا؟ مصدق ملک وزیرِاعظم کا پاکستان نیوی ڈاک یارڈ کا دورہ، پاک بحریہ کے کلیدی کردار کو خراج تحسین توقع ہے پاک بھارت سیز فائر برقرار رہے گا، ڈی جی آئی ایس پی آرایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے انسانی وسائل کی ترقی، ٹیکنالوجی، مشترکہ تحقیق و ترقی کے شعبوں میں چین کے کردار کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں اعلیٰ سطح روابط کو ادارہ جاتی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
چینی سفیر نے حالیہ کشیدگی کے دوران پاک فضائیہ کی غیر معمولی آپریشنل مہارت کو سراہا اور اس مہارت کو قومی دفاع سے وابستگی کا اعلیٰ مظہر قرار دیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ
پڑھیں:
غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ بی بی قتل کیس: قتل کا فتویٰ دینے والے جرگہ سربراہ کی ضمانت مسترد
راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کی حدود میں غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ بی بی قتل کیس میں قتل کا فتویٰ دینے والے جرگہ سربراہ سیف الرحمان خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔
اس کے علاوہ عدالت نے سیکریٹری قبرستان راشد محمود کی ضمانت درخواست بھی مسترد کردی، عدالت نے کہا کہ مسلم لیگی راہنما سیف الرحمان مرکزی ملزم نے قتل کا فتوی دیا، قتل کا فتویٰ دینا غیر قانونی، غیر آئینی اور جرم ہے۔
عدالت نے کہا کہ ملزم سیکریٹری قبرستان نے تدفین کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی، دونوں بادی النظر میں قتل کے براہ راست زمہ دار ملزمان ہیں۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرحت جبیں نے فیصلہ سنایا، تھانہ پیرودھائی پولیس نے 21 جولائی کو مقدمہ درج کیا اور ڈیڈ باڈی برآمد کی، تمام ملزمان کے خلاف چالان عدالت پیش کر دیا گیا۔
عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لئے تمام ملزمان کی اڈیالہ جیل سے طلبی کرلی۔