کراچی: نالے میں ڈوب پر ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے میں مقامی کمپنی کے قریب نالے میں گر کر ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 32 سالہ الطاف کے نام سے کی گئی جو کہ محنت کش تھا اور کام کے دوران نالے میں گر گیا تھا تاہم اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں موسم شدید گرم، درجہ حرارت کیا رہے گا؟
کراچی:شہر قائد میں اگلے 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔
شام کے وقت نمی کا تناسب 65 تا 75 فیصد رہنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زائد گرمی محسوس ہو سکتی ہے جبکہ سمندری ہواؤں کے ساتھ شہر میں مغربی سمت کی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
ہائی پریشر کا بالائی ماحول کو اپنی گرفت میں رکھنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے 20 مئی تک صوبے کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کا امکان ہے۔
اس کے زیر اثر دادو، شہید بے نظیر آباد، نوشہرو فیروز، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 4 تا 6 زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ اورحیدرآباد اضلاع میں زیادہ سے زیادہ پارہ معمول سے 3 تا 5 زیادہ ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
صوبے میں ہیٹ ویو کی صورتحال کے باعث بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ دن کے وقت براہ راست سورج کی روشنی سے بچیں اور پانی کا استعمال زیادہ رکھیں۔