گلگت بلتستان اسمبلی میں جوتا چل گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
منگل کے روز لینڈ ریفارمز بل کے معاملے پر اپوزیشن رکن اسمبلی نواز خان ناجی نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں جس پر وزیر اعلیٰ گلبر خان، صوبائی وزیر حاجی رحمت خالق اور ممبر اسمبلی فضل رحیم طیش میں آ گئے اور ناجی پر حملہ آور ہو گئے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی میں لینڈ ریفارمز بل پر ہونے والی بحث ہاتھا پائی میں بدل گئی۔ وزیرا علیٰ سمیت تین حکومتی اراکین اسمبلی اپوزیشن رکن نواز خان ناجی پر حملہ آور ہو گئے۔ دیگر اراکین نے بیچ بچاؤ کرایا۔ منگل کے روز لینڈ ریفارمز بل کے معاملے پر اپوزیشن رکن اسمبلی نواز خان ناجی نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں جس پر وزیر اعلیٰ گلبر خان، صوبائی وزیر حاجی رحمت خالق اور ممبر اسمبلی فضل رحیم طیش میں آ گئے اور ناجی پر حملہ آور ہو گئے۔ فضل رحیم نے اپنے جوتے اتار کر نواز ناجی کو دے مارا۔ وزیر اعلیٰ گلبر خان اور رحمت خالق بھی نواز ناجی کی جانب بڑھنے لگے۔ اسی دوران دیگر اراکین اسمبلی نے بیچ بچاؤ کرایا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے زمینوں کی اصلاحات کا بل اسمبلی میں پیش کیا تھا جس کی اپوزیشن نے شدید مخالفت کی ہے۔ اپوزیشن کا موقف ہے کہ بل کے ذریعے گلگت بلتستان کے عوام کو ان کی زمینوں سے محروم کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے سے سیلاب کا خطرہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمی نظام کے باعث برف پوش علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹ سکتی ہیں، جھیلیں پھٹنے سے پیدا ہونے والے سیلاب کے خطرات کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے برف پوش علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے سے سیلاب کا خطرہ ہے، ان علاقوں میں مسلسل بلند درجہ حرارت برف اور گلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار تیز کر سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور اچانک طغیانی جیسے واقعات پیش آ سکتے ہیں، تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ الرٹ رہیں۔
محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے بروقت حفاظتی اقدامات کریں۔
مزیدپڑھیں:کون ہے یہ باہمت خاتون؟ سوشل میڈیا پر فوجی وردی میں ویڈیو وائرل