سعودی وزیر حج وعمرہ کا مشاعر مقدسہ کا دورہ ، حج تیاریوں کا جائزہ لیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مشاعر مقدسہ( منی، مزدلفہ، عرفات) کا دورہ کرکے حج تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ایس پی اے کے مطابق وزیر حج نے وادی منی میں کدانہ ٹاورز کا جائزہ لیا اور حج خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کا بھی دورہ کیا۔ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مشاعر مقدسہ میں کدانہ کمپنی کے نئی ترقیاتی منصوبوں کا بھی دورہ کیا جن سےرواں سال حج سیزن میں عازمین مستفید ہوں گے۔
نئے ترقیاتی منصوبوں میں وادی منی میں 200 بستروں پر مشتمل ایمرجنسی ہسپتال اور مشاعر مقدسہ کے مختلف مقامات پر 71 ایمرجنسی یونٹس مشاعر میں عازمین کے پیدل چلنے والے راستوں پر مراکز قائم کیے گئے ہیں۔میدان عرفات میں مسجد نمرہ کے اطراف میں 85 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر 320 سائبان اور 350 پھوار پھیکنے والے پنکھوں کو نصب کیا گیا ہے تاکہ عازمین حج کو دھوپ کی تپش اور گرم ہوا سے محفوظ رکھا جاسکے۔(جاری ہے)
ترقیاتی منصوبے کے پہلے مرحلے میں وادی منی میں 2116 واش رومز کو ختم کرکے ان کی جگہ جدید طرز کے دومنزلہ 61 کمپاونڈز بنائے گئے ہیں جن میں 5600 واش رومز ہیں۔مشاعر مقدسہ میں موسم کو بہتر بنانے کی غرض سے 2 لاکھ 90 ہزار مربع میٹر رقبے پر 20 ہزار درخت لگائے گئے تاکہ گرمی کی شدت کو کم کرتے ہوئے ماحول کو خوشگوار بنایا جاسکے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
چین پاکستان کا سدا بہار دوست، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے تعلقات نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں، جبکہ چین پاکستان کا ہر موسم کا دوست ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، پاکستان اور چین سی پیک فیز تھری پر کام بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب پاکستان میں مزید 600 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، دونوں ممالک میں اتفاق
انہوں نے کہاکہ امریکا، چین، سعودی عرب اور دبئی کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی، پاکستان اب عالمی سطح پر قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر ابھرا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب پاکستان میں مختلف شعبوں مٰں سرمایہ کاری کررہا ہے، ہم نے دنیا بھر میں سفارتی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
خواجہ آصف نے کہاکہ دنیا پاکستان کی کامیابیوں کی معترف ہے۔ وسط ایشیائی ممالک آذربائیجان اور ترکمانستان تک رسائی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
مزید پڑھیں: سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل، 5 نئے راہداری منصوبے شامل ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف
انہوں نے کہاکہ پاکستان ترکیہ اور ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنا رہا ہے، اور اسلاموفوبیا کے خلاف ایک مؤثر آواز بن کر ابھرا ہے۔
انہوں ںے کہاکہ پاکستان اصلاحات پر مکمل توجہ دے رہا ہے، پاکستان کی سفارت کاری اعتماد اور استحکام کی عکاسی کر رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاک چین دوستی خواجہ آصف سعودی عرب تعلقات سفارتی کامیابیاں سی پیک وزیر دفاع وی نیوز