اسلام آباد:

ملک میں موبائل سمز بند کیے جانے کے بعد کتنے شہریوں  نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے، اس حوالے سے تفصیلات  سامنے آ گئیں۔

حکومت نے ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لیے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی موبائل سمز بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد شہریوں کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت خزانہ کی جانب سے نئے ٹیکس دہندگان کے حوالے سے تفصیلات  پیش کردی گئیں، جس میں بتایا گیا کہ موجودہ مالی سال کے دوران 4 لاکھ 48 ہزار 683 نئے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان سے ٹیکس گوشوارے حاصل کیے جاچکے ہیں۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق موبائل سمز بلاک کرنے کے لیے ٹیلی کام کمپنیوں کو 4 لاکھ 58 ہزار 342 نان فائلرز کا ڈیٹا شئیر کیا گیا ہے اور اب تک 2 لاکھ 76 564 افراد نے موبائل سمز بند ہونے کے بعد اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے مالی سال 2024-25 میں 24 لاکھ 3 ہزار 831 نئے ٹیکس دہندگان رجسٹرڈ کیے ہیں۔ نئے ٹیکس دہندگان سے ایک ارب 73 کروڑ سے زائد ٹیکس جمع کیا گیا  ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹیکس گوشوارے جمع کروائے ٹیکس دہندگان نے ٹیکس

پڑھیں:

کم عمری میں بال سفید ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

کم عمری میں بال سفید ہونے کی شکایات عام ہوگئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق ماضی میں یہ عمل عمر رسیدگی کے ساتھ ہوتا تھا۔ مگر اب 15 سے 25 سال کی عمر میں بھی نوجوانوں کے بال سفید ہونا شروع ہو رہے ہیں، جس کی وجوہات میں ذہنی تناؤ،ہارمونی تبدیلیاں،جسم کے مدافعتی نظام کے حملہ آور ہونے کے نتیجے میں ہونے والے امراض اور بالوں پر کیمیائی منصوعات کا استعمال شامل ہیں۔

سول اسپتال کراچی کے ماہر امراض جلد ڈاکٹر راجیش کمار نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک ایسی کوئی مستقل میڈیکل تھراپی دستیاب نہیں جو سفید بالوں کو دوبارہ سیاہ کر سکے لیکن پروٹین اور بائیوٹن والی غذا مزید بال سفید ہونے سے روک سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی وجہ جینیاتی ہوتی ہے۔ اگر والدین کے بال پچاس سال کی عمر میں سفید ہوئے تھے تو بچوں میں یہ عمل چالیس یا اس سے بھی کم عمر میں شروع ہو سکتا ہے۔ اسے ’جینیٹک پری ڈسپوزیشن‘ کہا جاتا ہے، جسے روکا نہیں جا سکتا۔ ماحولیاتی عوامل بھی اس معاملے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کم عمری سے ہی مختلف کیمیکل ہیئر پراڈکٹس، جیسے کہ اسپرے اور اسٹائلنگ مصنوعات، کا استعمال بالوں کی ساخت اور رنگت کو متاثر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ غذائی کمی بھی بالوں کے قبل از وقت سفید ہونے کا سبب بن سکتی ہے۔ بالوں کی صحت کے لیے آئرن، وٹامن ڈی، بی کمپلیکس اور بائیوٹن جیسے اجزاء کی موجودگی ضروری ہے۔

ڈاکٹر راجیش کمار کے مطابق کھارا یا سخت پانی بھی بالوں کو نقصان پہنچاتا ہے، جس سے وہ روکھے اور بے جان ہو جاتے ہیں۔ آٹو امیون بیماریاں جیسے ویٹیلیگو اور ایلوپیشیا ایریاٹا بھی اس کا سبب بن سکتی ہیں، جن میں بال جھڑنے کے بعد جب دوبارہ اگتے ہیں تو وہ سفید ہو جاتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جو بال ایک بار سفید ہو جائیں، اُن کا قدرتی رنگ واپس لانا ممکن نہیں۔ اب تک ایسی کوئی مستقل میڈیکل تھراپی دستیاب نہیں جو سفید بالوں کو دوبارہ سیاہ کر سکے۔تاہم، کاسمیٹک حل جیسے میڈیکلی ٹیسٹڈ ہیئر کلرز اور کچھ مخصوص شیمپوز وقتی فائدہ دے سکتے ہیں۔

طبی ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ جن کے بال سفید ہونا شروع نہیں ہوئے، وہ نیوٹریشن کا خاص خیال رکھیں۔ خوراک میں پروٹین، کاپر، بایوٹن، وٹامنز اور معدنیات شامل کریں، اسٹریس کم کریں اور بالوں کو کیمیکل ٹریٹمنٹس سے بچائیں۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر کے مشورے سے سپلیمنٹس کا استعمال بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ شیمپو کے انتخاب میں بھی احتیاط ضروری ہے۔ سلفیٹ فری شیمپوز خشک یا حساس بالوں کے لیے بہتر سمجھے جاتے ہیں۔ البتہ روزانہ یا بار بار شیمپو کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

ماہر جلد سے معائنہ کروا کر مکمل میڈیکل ہسٹری، فیملی ہسٹری اور ضروری لیبارٹری ٹیسٹ جیسے آئرن، وٹامن ڈی، بایوٹن اور کاپر لیولز چیک کروانا ضروری ہوتا ہے۔ ان رپورٹس کی روشنی میں طبی ماہرین مناسب علاج تجویز کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کرپشن میں ملوث کتنے سرکاری ملازمین گرفتار؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • دکانداروں سمیت کاروبار میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے جرمانوں کی شرح بڑھانے کا فیصلہ
  • کم عمری میں بال سفید ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں
  • بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج مذہبی لبادے کی آڑ میں دہشتگردی میں ملوث، ویڈیوز سامنے آگئیں
  • خضدار اسکول بس حملہ: شہید ہونے والی 3 بچیوں کی تفصیلات جاری
  • ہیٹ ویو شہریوں کی زندگیاں نگلنے لگی، دو طالبات جان کی بازی ہار گئیں
  • پنجاب حکومت نے بھارتی حملے میں زخمی ہونے والے شہریوں کیلئے امدادی فنڈ جاری کر دیا 
  • پنجاب میں بھارتی جارحیت میں شہید اور زخمی ہونے والوں کو کتنی امدادی رقم ملے گی؟ تفصیلات جاری
  • بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید اور زخمی ہونیوالے شہریوں کیلئے امدادی پیکج کی رقم جاری