فیصل آباد کے قریب شالیمار ایکسپریس اینٹوں سے بھری ٹرالی سے ٹکرا گئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل آباد کے قریب ساہیانوالہ میں شالیمار ایکسپریس اینٹوں سے بھری ٹرالی سے ٹکرا گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق یہ حادثہ گاؤں چھوٹی گھرتل کے قریب کچے پھاٹک پرپیش آیا جہاں ٹرین ریلوے ٹریک پر پھنسی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ ٹرین کے قریب آنے پر ڈرائیور ٹرالی کو الگ کرکے ٹریکٹر لے کر بھاگ گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے بعد ٹرین ریلوے لائن سے اتر کر دور گرگئی اور حادثے کے نتیجے میں شالیمار ایکسپریس کے انجن سمیت 10 بوگیاں پٹری سے اترگئیں جب کہ حادثے میں 10 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں یادگارشہدا پر خصوصی تقریب، گارڈآف آنر پیش کیا گیا
ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ حادثے میں ساہیانوالہ سے سالار وآلہ تک کا ریلوے ٹریک بھی ٹوٹ گیا جب کہ فیصل آباد سےلاہور اور وزیرآباد کے لیے تمام ریلوے ٹریفک بند کردی گئی ہے، حادثے کی جگہ پر بحالی کا کام جاری ہے اور ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کے قریب
پڑھیں:
لاہور اورراولپنڈی کے درمیان چلنے والی ’’ سبک ریل کار ‘‘میں نئے ریک کا افتتاح
چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے عامر علی بلوچ نے لاہور اورراولپنڈی کے درمیان چلنے والی ’’ سبک ریل کار ‘‘میں نئے ریک کا افتتاح کردیا جس کے بعد ٹرین نئی کوچز کے ساتھ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئی ۔سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے ریل کار کی تمام کلاسز کی کوچز کا معائنہ کیا ۔ انہوںنے ریل کار میں کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کا بھی جائزہ لیا ۔عامر علی بلوچ نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں جدید سفری سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، مسافروں کو زیادہ آرام دہ اور جدید سہولتوں سے آراستہ سفر میسر آئے گا، تمام کلاسوں میں مسافروں کو معیاری اشیاء ، مشروبات اور آرام دہ ماحول فراہم کیا جا رہا ہے، اپ گریڈڈ شالیمار ایکسپریس کا افتتاح بھی اسی ہفتے کیا جا رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ مزید ٹرینوں میں بھی سہولیات فراہم کررہے ہیں، ریل کا سفر آج بھی دیگر ٹرانسپورٹ ذرائع سے سستا ہے، اصل مقصد مسافروں کو جلد اور بحفاظت پہنچانا ہے، لوکو موٹو اور ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے ۔