باہر جانا میرا قانونی حق ہے، ای سی ایل میں نام ڈال کر روکا جا رہا ہے: اعظم سواتی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
اعظم خان سواتی — فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ باہر جانا میرا قانونی حق ہے، بار بار لسٹ میں نام ڈال کر مجھے روکا جا رہا ہے۔
پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی لیڈرشپ میں 5 اکتوبر کو صرف میں کیوں گرفتار ہوا؟ 5 ما جیل میں رہا، یہ سوال میں عوام پر چھوڑتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ فارم 47 والوں کو عوام نہیں مانتے، صرف بانی پی ٹی آئی کو مانتے ہیں۔ اس وقت صرف فوجی قیادت ہے اور عوامی قیادت بانی پی ٹی آئی ہے۔
اعظم خان سواتی کی درخواست پر عدالت نے کہا ہے کہ ملزمان سے صرف فیملی کے ارکان ملاقات کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا رہا ہو کر افواج اور عوام کے ساتھ کھڑا ہونا بنیادی ضرورت ہے۔
اعظم سواتی کے مطابق مودی آر ایس ایس اور ہٹلر کی پالیسی کا ترجمان ہے، مودی ہندؤں کی انتہا پسند جماعت کا ترجمان ہے۔ مودی کا مقابلہ کرنے اور معیشت کے استحکام کےلیے بانی پی ٹی آئی کی رہائی ناگزیر ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بہت بڑی عوامی قوت ہے، اس حقیقت کو رد نہیں کرسکتے۔ گرینڈ الائنس اچھی بات ہے لیکن مولانا کا ان کے ساتھ ہونا انتہائی ضروری ہے، ملک کی جیت میں شہباز شریف کا کوئی کردار نہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی اعظم سواتی
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔