میرعلی میں پیش آئے افسوس ناک واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا، آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
راولپنڈی:
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات گردش کر رہے ہیں جو کہ ایک منظم اور گمراہ کن مہم کا حصہ ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ 19 مئی کو شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کے نتیجے میں شہری جانوں کا ضیاع ہوا جس کے بعد بعض حلقوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات گردش کر رہے ہیں یہ الزامات مکمل طور پر بے بنیاد ہیں اور ایک منظم گمراہ کن مہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں مصروف سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور کوششوں کو بدنام کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان الزامات کے جواب میں فوری طور پر جامع تحقیقات کا آغاز کردیا گیا، جس کی ابتدائی رپورٹ سے واضح ہوا ہے کہ یہ بزدلانہ اور انسانیت سوز کارروائی بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والی فتنہ پرست تنظیم ’’الخوارج‘‘ کی جانب سے کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ عناصر اپنے بھارتی آقاؤں کے اشارے پر نہ صرف دہشت گردی کی وارداتیں کر رہے ہیں، شہری علاقوں اور معصوم عوام کو ڈھال بنا کر ان مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں، ان کا مقصد سیکیورٹی فورسز اور مقامی آبادی کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے تاہم عوام اور سیکیورٹی ادارے مل کر دہشت گردی کی جڑیں اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اس عزم کا اعادہ کرتی ہیں کہ اس انسانیت سوز فعل میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز ا ئی ایس پی ا ر کر رہے ہیں گمراہ کن
پڑھیں:
سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کا انتقال: زرداری، شہباز‘مراد شاہ کا افسوس
کراچی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، نوائے وقت رپورٹ، نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی علالت کے باعث انتقال کرگئے۔ اہلخانہ کے مطابق ان کا انتقال کراچی میں ہوا۔ مرحوم آفتاب شعبان میرانی کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کی گئی۔ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ، ایک بیٹا اور تین بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ آفتاب شعبان میرانی کا شمار پی پی کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ وہ بینظیر بھٹو شہید کے قریبی ساتھیوں میں شامل رہے۔ ان کا تعلق ضلع شکار پور کے بااثر سیاسی خاندان سے تھا۔ 1990ء کی دہائی میں وزیراعلیٰ سندھ بعد ازاں وزیر دفاع بھی رہے۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر اظہار تعزیت اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے بھی سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔