سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ضیاء الحسن لنجار ایک باوقار سیاستدان اور عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور ان کے گھر پر حملہ نہ صرف ذاتی نوعیت کا ہے بلکہ حکومتِ سندھ پر بھی براہِ راست حملہ تصور کیا جائے گا، اس افسوسناک واقعے میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کے گھر کو نذرِ آتش کرنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی گھناؤنی سازش قرار دیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ایسے پرتشدد اقدامات کسی بھی مہذب معاشرے میں کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضیاء الحسن لنجار ایک باوقار سیاستدان اور عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور ان کے گھر پر حملہ نہ صرف ذاتی نوعیت کا ہے بلکہ حکومتِ سندھ پر بھی براہِ راست حملہ تصور کیا جائے گا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جلد از جلد ذمہ داروں کو گرفتار کر کے انہیں قرار واقعی سزا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اس واقعے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہی ہے اور ہر پہلو سے جامع تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ سازش میں ملوث تمام عناصر کو بے نقاب کیا جا سکے، عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، افواہوں پر کان نہ دھریں اور ریاستی اداروں پر اعتماد رکھیں۔ شرجیل انعام میمن نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور شرپسند عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کے ساتھ کھڑی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ضیاء الحسن لنجار کیا جائے گا نے کہا کہ کے گھر

پڑھیں:

بھٹو کا قتل عالمی سازش تھی جس کا مقصد پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا تھا، شرجیل میمن

اپنے بیان میں زیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ 5 جولائی 1977ء کو جنرل ضیاء الحق نے ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں قائم جمہوری حکومت پر شب خون مارا، بھٹو نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی، پاکستان کو اسلامی دنیا کے اتحاد کی علامت بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بھٹو کا قتل عالمی سازش تھی جس کا مقصد پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا تھا۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ 5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ایک غیر آئینی اقدام کے ذریعے ملک کی پہلی منتخب عوامی حکومت کو برطرف کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 5 جولائی 1977ء کو جنرل ضیاء الحق نے ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں قائم جمہوری حکومت پر شب خون مارا، بھٹو نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی، پاکستان کو اسلامی دنیا کے اتحاد کی علامت بنایا۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ 5 جولائی کے بعد ملک میں آمرانہ سوچ کو فروغ ملا، عوامی حقوق سلب اور جمہوری ادارے کمزور ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • لیاری واقعے کے ذمے داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، مراد علی شاہ
  • لیاری بلڈنگ واقعے کے ذمے داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی: وزیراعلیٰ سندھ
  • اساتذہ پر تشدد قابلِ مذمت !
  • بھٹو کا قتل عالمی سازش تھی جس کا مقصد پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا تھا، شرجیل میمن
  • بھٹو کا قتل عالمی سازش تھی جس کا مقصد پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا تھا: شرجیل انعام میمن
  • جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شرجیل میمن
  • چھموگڑھ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جا رہی ہے، وزیر اعلیٰ
  • 5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے: شرجیل میمن
  • 5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شرجیل میمن
  • عمران خان اپنے لوگوں کی وجہ سے جیل میں ہیں، شرجیل میمن