محمد فاروق کا ضیا لنجار سے ٹیلی فونک رابطہ، گھر جلائے جانے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ شرپسندوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، صوبے میں وزیر داخلہ کا گھر محفوظ نہیں تو کسی کا بھی گھر محفوظ نہیں، رکن اسمبلی نے سندھ میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی محمد فاروق نے وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے ٹیلی فون رابطہ کرکے ان کے گھر پر حملے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ محمد فاروق نے کہا کہ وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کے گھر پر حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، شرپسندوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں وزیر داخلہ کا گھر محفوظ نہیں تو کسی کا بھی گھر محفوظ نہیں، رکن اسمبلی نے سندھ میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گھر محفوظ نہیں وزیر داخلہ
پڑھیں:
شہباز شریف کی شرم الشیخ میں فلسطینی صدر سے ملاقات، جنگ بندی پر اظہار اطمینان
شہباز شریف کی شرم الشیخ میں فلسطینی صدر سے ملاقات، جنگ بندی پر اظہار اطمینان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز
شرم الشیخ(آئی پی ایس )وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر فلسطین کے صدر محمود عباس کے ساتھ خوشگوار ملاقات ہوئی۔
بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ بھی ملاقات و گفتگو میں شریک تھے، صدر محمود عباس نے فلسطینیوں کا ہمیشہ سے ساتھ دینے اور ان کی سیاسی و سفارتی محاذ پر مدد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماوں کی شرم الشیخ میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط سے پہلے گرمجوشی سے غیر رسمی ملاقات اور گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر دونوں رہنماوں نے کہا کہ فلسطین اور پاکستان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعقات مثالی ہیں جس پر دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کو ناز ہے۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے غزہ کے بہادر عوام کو گزشتہ برسوں میں ہمت و بہادری سے صعوبتیں برداشت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔دونوں رہنماوں نے غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے خطے میں امن و فلسطینیوں کی ترقی کا پیش خیمہ قرار دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور ڈی جی پاک ای پی اے کی زیر صدارت سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے مشترکہ اجلاس چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور ڈی جی پاک ای پی اے کی زیر صدارت سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کے... مذہب کے نام پر تشدد کا سبق پڑھانا، معاشرہ یرغمال بنانا بند ہونا چاہئے، خواجہ آصف ترکیہ اور آذربائیجان کے اعلی سطح کے پارلیمانی وفود کا نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ لاہور ٹیسٹ،دوسرے روز کا کھیل ختم، جنوبی افریقا نے 6وکٹ کے نقصان پر 216رنز بنالیے غزہ امن معاہدہ،20اسرائیلی یرغمالی رہا، 1700فلسطینی بھی غزہ پہنچ گئے پنجاب میں ٹی ایل پی کیخلاف آپریشن، مرکزی رہنما جے یو آئی کا سخت ردعملCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم