پاکستان کی امریکا کو برآمدات اور درآمدات کے اعداد و شمار قومی اسمبلی میں پیش
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان کی امریکا کو برآمدات اور درآمدات کے اعداد و شمار قومی اسمبلی میں پیش کردیے گئے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت خزانہ کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2023-24 کے دوران امریکا کو پاکستان کی برآمدات 5 ارب 30 کروڑ ڈالر رہیں جب کہ درآمدات 2 ارب 20 کروڑ ڈالر رہیں۔
وزارت خزانہ کے مطابق موجودہ مالی سال کے دوران مارچ تک پاکستان کی امریکا کو برآمدات 4 ارب 40 کروڑ ڈالر رہیں جب کہ درآمدات 1 ارب 90 کروڑ ڈالر رہیں۔ امریکا کو پاکستان کی برآمدات میں تیار شدہ ملبوسات ، طبی آلات ، پی ای ٹی بوتل گریڈ وغیرہ شامل ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق امریکا سے پاکستان کی بڑی درآمدات میں کپاس ،لوہا ،اسٹیل اسٹرکچر ، کمپیوٹرز، سویا بین، بادام اور پیٹرولیم مصنوعات شامل ہیں ۔ وزارت خزانہ کے تحریری جواب کے مطابق امریکا نے پاکستان سے درآمدات پر 30 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے تاہم یہ ٹیرف 90 دن کے لیے معطل ہے۔
قائداعظم یونیورسٹی کی زمین پر قبضے کا حکومتی اعتراف
قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اسلام آباد کی سب سے بڑی قائد اعظم یونیورسٹی کی 298ایکڑ زمین پر قبضہ ہونے کا حکومت نے اعتراف کرلیا۔
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے قائد اعظم یونیورسٹی کی 298ایکڑ زمین پر قبضہ ہونے کا تحریری جواب قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔ وزارت تعلیم کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی کی کل 1709ایکڑ 4 کنال 12 مرلہ زمین ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کروڑ ڈالر رہیں یونیورسٹی کی قومی اسمبلی پاکستان کی امریکا کو کے دوران کے مطابق
پڑھیں:
پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا، 6 ماہ میں کتنے ارب کا منافع ہوا؟
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی ائیر لائن ( پی آئی اے) منافع بخش ادارہ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن نے 2025کی پہلی ششماہی میں 11.5ارب روپے منافع کمایا جو 2004 کے بعد پہلا منافع ہے۔
پی آئی اے جو پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کا حصہ ہے اس نے جنوری سے جون تک کے 6 ماہ میں قبل از ٹیکس 11.5 ارب روپے (40.64 ملین ڈالر) کا منافع ریکارڈ کیا۔
رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں ادارے کا خالص منافع 6.8 ارب روپے رہا ہے۔
Post Views: 5