پاکستان میں بھارت کی دہشت گردی ۔۔۔بی ایل اے کی سہولت کاری بےنقاب
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
پاکستان میں بھارت کی جانب سےدہشت گردی کروانے میں بی ایل اے کی سہولت کاری بےنقاب ہو گئی ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص میں ہزیمت کےبعد بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے لگیں، 10 مئی کے بعد بھارت کےمختلف نامی اور بےنامی سوشل میڈیا ہینڈلز نے بلوچستان پر حملوں کی دھمکیاں دیں، بھارتی اسپانسرڈ کالعدم بی ایل اے کے ذریعے بھارت، بلوچستان میں دہشتگردی پھیلانے میں سرگرم ہے ۔
سکیورٹی ذرائع کا کہناتھا کہ 21 مئی کو خضدار میں بی ایل اے کا اسکول بس پر بزدلانہ ، خودکش حملہ اسی سازش کی کڑی ہے ، دہشتگرد حملے میں تین معصوم بچوں سمیت پانچ افراد شہید جبکہ متعدد بچے شدید زخمی ہیں ، مودی حکومت بھارتی عوام کی اپنی شکست سےتوجہ ہٹانے کیلئے پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی پھیلا رہی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آرمتعدد پریس بریفنگز میں بھارت کی پاکستان میں دہشتگردی کے شواہد منظر عام پر لا چکے ہیں۔
بھارتی حکومت کی زیرسرپرستی ریاست راجستھان میں پاکستان میں دہشتگردوں کی تربیت کیلئے21 کیمپ ہیں، بھارتی جاسوس کلبھو شن یادیو کا پاکستان میں دہشتگردی کی سہولت کاری کا واضح اعتراف موجود ہے، جعفرایکسپریس حملہ میں دہشتگرد بھارتی سہولت کاروں سے افغانستان میں را بطے میں تھے، بھارتی سیاسی قیادت، بھارتی میڈیا پاکستان میں بی ایل اے جیسے دہشتگرد گروہوں کی پشت پناہی کر رہےہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہناتھا کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی پوری طرح بے نقاب ہو چکی ہے، بھارت سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنا کر دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے، پاکستان، بھارتی دہشتگردی کی ہر شکل کوپاکستان سے جڑ سے اکھاڑ کر رہے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان میں دہشتگردی بی ایل اے بھارت کی
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :