اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)تحریک انصاف نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارک باد دی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ایک بیان میں کہا کہ جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنائے جانے کا فیصلہ خوش آئند ہے، سپہ سالار نے بھارت کے خلاف موجودہ کشیدگی میں بہترین کردار ادا کیا، بھارت کے خلاف مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج کی جانب سیبھارت کیخلاف بہترین حکمت عملی کے ساتھ جواب دیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عاصم منیر کو فیلڈ مارشل

پڑھیں:

فوج میں فیلڈ مارشل عہدہ کیا ہوتا ہے؟

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی فوج میں فیلڈ مارشل عہدہ کیا ہوتا ہے؟

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی جس کے بعد انہیں فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پاک فوج میں فیلڈ مارشل کا عہدہ کیا ہوتا ہے۔

فیلڈ مارشل آرمی افسران میں سب سے زیادہ سینئر اور فائیو اسٹار افسر ہوتا ہے اور یہ فوج میں جنرل کے عہدے سے اوپر کا اعلیٰ ترین عہدہ ہے۔

فوج میں آرمی چیف فور اسٹار جنرل ہوتا ہے جبکہ فیلڈ مارشل کے رینک میں ایک اسٹار کا اضافہ ہوجاتا ہے، یعنی فائیو اسٹار ہو جاتے ہیں۔

فیلڈ مارشل کا اعزاز غیر معمولی اور مثالی قیادت اور خدمات پر دیا جاتا ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر فائیو اسٹار سینئر ترین آرمی آفیسر بن گئے ہیں۔

پاکستان کی تاریخ میں اس سے قبل فیلڈ مارشل کا عہدہ صرف سابق فوجی صدر ایوب خان کے پاس رہا ہے۔

حکومت کی جانب سے عہدہ ملنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنی ترقی اور عہدے کو شہدا، غازیوں اور جوانوں کے نام کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان کے شہری علاقوں پر بزدلانہ حملوں کا پاک فوج نے جنرل عاصم منیر کی قیادت میں آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق کے ذریعہ دندان شکن جواب دے کر دن میں تارے دکھا دیے تھے اور مغرور بھارت کو چند گھنٹوں میں گھٹنے ٹیکنے اور جنگ بندی کرنے پر مجبور کر دیا تھا۔
مزیدپڑھیں:حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کی جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارکباد
  • پی ٹی آئی کی جانب سے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارکباد
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارکباد
  • جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر پوری بزنس کمیونٹی کی جانب سے مبارکباد دیتا ہوں: ایس ایم تنویر
  • فوج میں فیلڈ مارشل عہدہ کیا ہوتا ہے؟
  • صدر، وزیراعظم سمیت دیگر رہنماؤں کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ترقی ملنے پر مبارکباد
  • فوج میں فیلڈ مارشل کا عہدہ کیا ہے؟
  • فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • صدر، وزیراعظم سمیت دیگر رہنماؤں کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ترقی ملنے پر مبارکباد