امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا اسپیس ایکس ہیڈکوارٹرز کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
واشنگٹن: امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے اسپیس ایکس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے حکام کے ساتھ خلائی اور ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز میں جدت پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے لاس اینجلس میں معروف امریکی ایرو اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جبکہ پاکستانی قونصل جنرل عاصم علی خان اور قونصلیٹ کے دیگر حکام بھی ان کے ساتھ تھے۔
لاس اینجلس میں اسپیس ایکس کے حکام نے پاکستانی وفد کا خیرمقدم کیا۔
حکام کی جانب سے وفد کو پاکستان اور اسپیس ایکس کے درمیان ممکنہ تعاون بالخصوص اسٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر براڈ بینڈ تک رسائی کو بڑھانے اور پاکستان کے دور دراز علاقوں میں رابطے کی سہولت کو مزید مستحکم کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ مسلسل روابط خلائی ٹیکنالوجی اور تجارتی جدت میں ٹھوس تعاون کا باعث بنیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سفیر رضوان سعید شیخ اسپیس ایکس
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ کون ہینڈل کر رہا ہے؟ تحقیقات جاری
راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ کون ہینڈل کرتا ہے، اس حوالے سے این سی سی آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کے حوالے سے تحقیقات کے لیے این سی سی آئی اے ٹیم کی دوسری مرتبہ اڈیالہ جیل پہنچی جبکہ بانی پی ٹی آئی نے این سی سی آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار کر دیا۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ این سی سی آئی اے ٹیم پونے دو گھنٹے تک بانی سے سوالات کے جواب حاصل کرنے کے لیے جیل میں موجود رہی جبکہ دو دن قبل بھی این سی سی آئی اے ٹیم نے بانی پی تی آئی سے ابتدائی پوچھ گچھ کی تھی۔
مزید پڑھیں: عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کو اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ہینڈلر کا نام بتانے سے انکار
ذرائع نے بتایا کہ این سی سی آئی اے کی تین رکنی ٹیم کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز خان کر رہےتھے تاہم بانی پی ٹی آئی نے آج بھی تحقیقاتی ٹیم سے تعاون نہیں کیا۔