مریم نوازکا پنجاب میں بیک وقت 80 سے زائد ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے میں بیک وقت 80 سے زائد ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
ن لیگ پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ میو ہسپتال کے ایم ایس کو عوام کو دوائیں نہ دینے پر نکالا۔ نواز شریف کینسر اسپتال میں رواں سال علاج شروع ہوجائے گا، اجلاس میں افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔ بھارتی حملے کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی تمام تر کارکردگی کے ساتھ آپ کے سامنے موجود ہوں، آپ کے تمام تلخ سوالات کے جواب دوں گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن سے راستے صاف ہوئے، ستھرا پنجاب روزبروز بہتر ہو رہا ہے، ستھرا پنجاب پروگرام میں دیہی علاقوں کو بھی شامل کیا، پنجاب کے دور درازعلاقوں میں صاف پانی پہنچائیں گے۔
مریم نوازنے کہا کہ صوبے کے عوام کی بہتری کیلئے دن رات کوشاں ہیں، پنجاب بھر کے اسپتالوں میں مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، آئندہ سال بھی100ارب روپےلاگت سےمفت ادویات فراہم کریں گے، اسپتالوں میں کرپشن کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے گئے، کلینک آن وہیل پراجیکٹ کے ذریعےعوام کو سہولت ملی ہے۔
انہوں نےکہا کہ حالیہ کشیدگی کے بعد دنیا میں پاکستان کا معیار بلند ہو گیا، ہمارا دشمن ہر لحاذ سے پاکستان سے بہت بڑا ہے، بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر سب کو مبارکباد دیتی ہوں۔ بہادر افواج نے رافیل طیاروں کو فیل کر دیا۔
اجلاس میں افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔ بھارتی حملے کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز