چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاواکا ہیڈکوارٹرز میں جدید ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈے کیئر سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا مقصد سی ڈی اے میں کام کرنے والے والدین خصوصا خواتین جن کے چھوٹے بچوں کو محفوظ، پرورش بخش اور تعلیمی لحاظ سے موزوں ماحول اور معیاری چائلڈ کیئر سروسز مہیا کرنا ہے۔

سی ڈی اے نے اپنے ہیڈکوارٹرز میں ایک جدید ترین ڈے کیئر سینٹر قائم کیا ہے جو جدید کھیلوں کے سامان اور تعلیمی وسائل سے آراستہ ہے۔ اس سہولت کا مقصد بچوں کی جامع نشوونما اور بہبود کو یقینی بنانا ہے، خاص طور پر اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ ملک کی آبادی کا نصف سے زیادہ حصہ خواتین پر مشتمل ہے اور شہری علاقوں میں کمانے والی خواتین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ اقدام خاص طور پر اتھارٹی کی خواتین ملازمین کی سہولت کے لیے اٹھایا گیا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ڈے کیئر سینٹر کا ممبر ایڈمن افتتاح کیا اس موقع پر طلعت محمود اور ڈی جی ایڈمن امبر گیلانی موجود تھے۔ ڈے کیر کے قیام کے کلیدی مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا گیا کہ اس کا بنیادی مقصد بچوں کی صحت، حفاظت اور صفائی کے معیارات کو بہترین طریقہ کار کے مطابق یقینی بنانا ہے۔

اس کے علاوہ سی ڈی اے ڈی کیئر سنٹر میں نہ صرف بچوں کو محفوظ اور پرورش بخش ماحول فراہم کیا جائے گا بلکہ ان کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کو منظم طریقے سے پروان چڑھانے میں مدد مل سکے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے کا ڈے کیئر سنٹر قائم کرنے یہ اقدام کام کرنے والے والدین خصوصا خواتین ملازمین کیلئے ایک اہم اور بہترین سہولت ہے جو ملازمین کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائگی کے دوران ان کو بچوں کی بہبود سے سمجھوتہ کیے بغیر طریقے سے سر انجام دینے کا موقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈے کیئر سینٹر میں ماں کیلئے خصوصی سہولیات بھی مہیا کی گئی ہیں تاکہ وہ اطمینان کے ساتھ اپنے شیرخوار بچوں کو دودھ پلا سکیں اور پرسکون طریقے سے اپنے کام پر توجہ مرکوز کر سکیں۔سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ڈے کیئر سینٹر کے قیام کو خواتین افسران نے گرمجوشی سے خیرمقدم کیا ہے جنہوں نے اس اقدام پر اپنی خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سہولت نہ صرف ان کے کام کے معیار کو بہتر بنائے گی بلکہ خاندانی اور پیشہ ورانہ زندگی میں توازن قائم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ نے 7ماہ میں سزائے موت کے 52فیصد مقدمات نمٹا دیے سپریم کورٹ نے 7ماہ میں سزائے موت کے 52فیصد مقدمات نمٹا دیے دو اور 3مئی کودریائے چناب کے پانی پر بھارت نے چھیڑ چھاڑ کی ،تحقیقات کر رہے ہیں ، انڈس واٹر کمشنر توہین عدالت کیس، ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹور فیصل نثار چوہدری کو 6 ماہ قید کا حکم، ملازمت کیلئے نااہل قرار بھارت کا ایک اور پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دکانداروں سمیت کاروبار میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے جرمانوں کی شرح بڑھانے کا فیصلہ شادی کے نام پر لوٹ مار،سات ماہ میں 25شوہر بدلنے والی دلہن گرفتار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے ڈے کیئر سینٹر کا ہیڈکوارٹرز میں محمد علی

پڑھیں:

اڈیالہ جیل سمیت پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کیلئے موبائل ایپ متعارف

ویب ڈیسک: راولپنڈی اڈیالہ جیل سمیت پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کے لیے موبائل ایپ متعارف کروا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایپ کے ذریعے قیدیوں اور حوالاتیوں سے ملاقات کے لیے ایڈوانس بکنگ کروائی جا سکے گی، ملاقات ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

پنجاب بھر کی تمام جیلوں کے سپرنٹنڈنٹ کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست

ایپ کے استعمال کے لیے ہر جیل کے انچارج پی ایم آئی ایس (پریژنرز منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم) کو خصوصی  تربیت دے دی گئی ہے۔ جیل عملے کو مزید تربیت کے لیے آپریشنل ویڈیوز بھی فراہم کر دی گئیں۔

آن لائن بکنگ کروانے کی سہولت کے لیے جیل کے ویٹنگ شیڈ میں عملے کو تعینات کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی۔ آن لائن بکنگ کروا کر آنے والے ملاقاتیوں کے لیے سہولت کاؤنٹر بھی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔

حافظ آباد: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، مرد و خواتین گتھم گتھا

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • لاڑکانہ ، زائرین کی بس الٹ گئی، 25 افراد زخمی، ٹراما سینٹرمنتقل
  • کورونا کی شکار خواتین کے نومولود بچوں میں آٹزم ڈس آرڈرکا انکشاف
  • نادرا نے عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کرا دی
  • نادرا نے عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کروادی
  • ماں کے دورانِ حمل کووڈ کا شکار ہونے پر بچوں میں آٹزم کا خطرہ زیادہ پایا گیا، امریکی تحقیق
  • نیو ماڈل سڑک شاعر اعجاز رحمانی سے منسوب کی جارہی ہے‘ محمد یوسف
  • پاکستان کی نیہا منکانی ٹائم میگزین کی ’100 کلائمیٹ‘ فہرست میں شامل
  • چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا عاصم مخدوم کی اٹلی میں پوپ لیو سے ملاقات
  • سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ واپس لینے کیلئے خط لکھا دیا
  • اڈیالہ جیل سمیت پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کیلئے موبائل ایپ متعارف