خواتین کےکپڑوں کی بڑھتی قیمتوں کا معاملہ قومی اسمبلی پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی نے خواتین کےکپڑوں کی بڑھتی قیمتوں کا معاملہ اٹھا دیا،انہوں نے کہا برینڈزکا نام دے کرلوکل ٹیکسٹائل نےاپنی قیمتیں بڑھا دی ہیں،جو لیڈیزسوٹ 7 سے8 ہزار روپےمیں ملتا تھا اب اس کی قیمت 20 ہزار ہے،ان پرچیک اینڈ بیلنس کون رکھے گا؟جوگھر سے اٹھتا ہےوہ ٹیکسٹائل کےکام پر لگ جاتا ہےاپنا نام رکھ لیتا ہے۔
اس موقع پرپارلیمانی سیکرٹری تجارت ذوالفقارعلی بھٹی نےکہا کہ لوکل مارکیٹ اور ریٹیل مارکٹ پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں ہے،لوکل مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کی وجہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
رات کے اندھیرے میں اسلام آباد کے مختلف ریسٹورنٹس پر مضر صحت گوشت کی سپلائی پکڑی گئی
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں کمی کا تسلسل برقرار،مزید فی تولہ 1600روپے سستا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز ہزاروں روپے کے اضافے کے بعد آج معمولی کمی کمی ہوئی ہے، فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔
گزشہ روز سونے کی قیمت 5 ہزار 300 روپےکے اضافے سے 4لاکھ 24ہزار 162 روپے پرپہنچ گئی۔اسی طرح، 10 گرام سونےکی قیمت میں 1372 روپےکی کمی ہوئی جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 278 روپے ہوگئی۔گزشتہ روز 24 قیراط کے 10گرام سونےکی قیمت بھی 4 ہزار 544 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 63 ہزار 650 روپے ہوگئی تھی۔ْدوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں 16 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4 ہزار 2 ڈالر پر آگیا جب کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 48.65 ڈالر ہوگئی۔ادھر، 65 روپے کی کمی سے فی تولہ چاندی کی قیمت 5 ہزار 127 روپے ہوگئی ہے جب کہ 10 گرام چاندی کی قیمت 56 روپے کی کمی سے 4 ہزار 395 روپے ہوگئی۔